ارضیاتی سائنس کی وزارت

9؍اکتوبر2020 کے آس پاس شمالی بحیرہ انڈمان اور اس سے ملحقہ مشرقی وسطی خلیج بنگال میں ایک کم پریشر کا علاقہ تشکیل پانے کا امکان ہے


اگلے2 سے 3 دنوں کے دوران بتدریج شدت کے ساتھ شمال مغرب میں شمالی آندھرا پردیش اور اوڈیشا کے ساحلوں کی طرف اس دباؤ کے بڑھنے کا امکان بہت زیادہ ہے

04 سے 06؍اکتوبر کے دوران اوڈیشا میں، 04، 06 اور 07؍اکتوبر کو جھارکھنڈ، 06 اور 07؍اکتوبر کو بہار، 04 سے 07؍اکتوبر 2020 کو چھتیس گڑھ میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے

11 سے 13؍اکتوبر 2020 کے دوران اوڈیشا اور ساحلی آندھرا پردیش میں بارش کی سرگرمی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے

Posted On: 04 OCT 2020 4:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 04؍اکتوبر :

 بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) کے طوفان انتباہ ڈویژن کے مطابق :

بحیرہ انڈمان میں 09؍اکتوبر کے آس پاس کم دباؤ والا علاقہ تشکیل پانے  اور اگلے 2 دنوں میں بتدریج شدت کے ساتھ وسطی خلیج بنگال میں  اور پھر شمال مغرب میں شمالی آندھرا پردیش اور اوڈیشا کے ساحلوں کی طرف  آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

موسمی نظام:

  • 9؍اکتوبر 2020 کے آس پاس شمالی بحیرہ انڈمان اور اس سے ملحقہ مشرقی وسطی خلیج بنگال میں ایک کم پریشر کا علاقہ تشکیل پانے کا امکان ہے۔  اگلے 2 سے 3 دنوں  کے دوران بتدریج شدت کے ساتھ شمال مغرب میں شمالی آندھرا پردیش اور اوڈیشا کے ساحلوں کی طرف اس دباؤ کے بڑھنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔
  • موجودہ کم دباؤ کا علاقہ شمال مغربی خلیج بنگال اور ملحقہ اوڈیشا کے ساحل پر واقع ہے۔  اس کے 5؍اکتوبر تک وہاں برقرار رہنے اور پھر شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ تاہم، 6؍اکتوبر کو  اس سے وابستہ طوفان کی گردش کے جنوبی چھتیس گڑھ میں منتقل ہونے اور 7؍اکتوبر تک سرگرم رہنے کا قوی امکان ہے۔

انتباہات:

(i)     بارش کا انتباہ

  • بارش (انڈمان اور نیکو بار جزائر میں)

9 اور 10؍اکتوبر کو انڈمان اور نیکوبار جزائر میں الگ الگ مقامات پر بھاری (6.5 سے 12 سینٹی میٹر) سے بہت بھاری (12 سے 20 سینٹی میٹر) بارش کے ساتھ بیشتر مقامات پر  ہلکی سے معتدل بارش ہوگی۔

  • بارش (اوڈیشا، آندھرا پردیش اور تلنگانہ، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، دریائے گنگا مغربی بنگال میں)

شمال مغربی خلیج بنگال اور ملحقہ اوڈیشا کے ساحل پر موجودہ کم دباؤ والے علاقے کے زیر اثر، اگلے 4 دنوں کے دوران اوڈیشا، بہار، جھارکھنڈ، دریائے گنگا مغربی بنگال  میں کافی حد تک وسیع پیمانے پر بارش ہونے کا امکان ہے۔  04 سے 06؍اکتوبر کے دوران اوڈیشا میں، 04، 06 اور 07؍اکتوبر کو جھارکھنڈ، 06 اور 07؍اکتوبر کو بہار، 04 سے 07؍اکتوبر 2020 کو چھتیس گڑھ میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔  تازہ کم دباؤ والے علاقے کے زیر اثر، 11 سے 13؍اکتوبر 2020 کے دوران اوڈیشا اور ساحلی آندھرا پردیش میں بارش کی سرگرمی میں اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

 

(ii)    ہوا کا انتباہ

9 اور 10؍اکتوبر کو شمالی انڈمان کے سمندر، مشرقی وسطی اور ملحقہ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ، 10 اور 11؍اکتوبر کو وسطی خلیج بنگال میں اور 11؍اکتوبر کو شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور اوڈیشا کے ساحلوں نیز ملحقہ شمالی خلیج بنگال میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوا غالب رہے گی۔

 

(iii) سمندرکی حالت

9 اور 10؍اکتوبر کو بحیرہ انڈمان کے شمالی علاقوں، مشرقی وسطی اور ملحقہ جنوب مشرقی خلیج بنگال؛  10 اور 11؍اکتوبر کووسطی خلیج بنگال اور 11؍اکتوبر کو شمالی خلیج بنگال میں سمندر کی حالت ابتر سے بہت ابتر رہے گی۔

 

(iv)  ماہی گیروں کے لیے انتباہ

ماہی گیروں کو 9 اور 10؍اکتوبر کو بحیرہ انڈمان ، مشرقی وسطی اور ملحقہ جنوب مشرقی خلیج بنگال؛  10 اور 11؍اکتوبر کووسطی خلیج بنگال اور 11؍اکتوبر کو شمالی خلیج بنگال میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

برائے مہربانی سسٹم پر اپ ڈیٹس کے لیے  www.rsmcnewdelhi.imd.gov.in اور  www.mausam.imd.gov.in ملاحظہ کریں۔

رابطہ کریں: طوفان انتباہ ڈویژن، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کا دفتر، بھارتی محکمہ موسمیات، ارضیاتی سائنس کی وزارت۔ فون: (91) 11-24652484، فیکس: (91) 11-24643128، 24623220، ای میل: cwdhq2008[at]gmail[dot]com، ویب سائٹ: rsmcnewdelhi.imd.gov.in مقامی بارش کی تقسیم: علیحدہ:

 

برائے مہربانی مقام مخصوص پیشین گوئی اور انتباہ کے لیے  MAUSAM ایپ، زراعتی مشورے کے لیے  MEGHDOOT ایپ،  اور بجلی کے انتباہ کے لیے  DAMINI ایپ  ڈاؤن لوڈ کریں۔

 

                                          **************

م ن۔ف ش ع

U:6087



(Release ID: 1661678) Visitor Counter : 124