جل شکتی وزارت
گاندھی جینتی کے موقع پر جل جیون مشن کے تحت اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں پینے کے پانی کی سپلائی کا انتظام کرنے کےلئے’’100 روزہ مہم‘‘ کا آغاز کیا جائے گا
Posted On:
01 OCT 2020 7:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی،1کتوبر 2020/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 29 ستمبر 2020 کو ہر دیہی گھر کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنانےکے لئے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ کے لئے گرام پنچایتوں اور آبی کمیٹیوں کےلئے’ مارگ درشکا‘ یعنی رہنما خطوط کا اجرا کیا اور جے جے ایم کے ’لوگو‘ کی رونمائی کرتے ہوئے وزیراعظم نے پورےملک کے اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں پائپ لائن کے ذریعہ محفوظ پانی کی سپلائی کو یقینی بنانےکےلئے 2 اکتوبر 2020 سے ’سو روزہ مہم ‘ کی شروعات کی بات کہی۔ انہوں نے ریاستی سرکاروں سے ان عوامی مقامات میں پینے کے پانی کی سپلائی کی نظام کو یقینی بنانے کے لئے اس مہم کا سب سے اعلی استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔ بچوں کے لئے محفوظ پانی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، کیونکہ وہ پانی سے پیدا ہونے والے امراض کے تئیں سب سے زیادہ غیر محفوظ ہوتےہیں، اس لئے اسکولوں، آنگن واڑی مراکز، صحت دیکھ بھال مراکز میں وغیرہ نل کا پانی کے کنکشن کے ذریعہ محفوظ آبی سپلائی یقینی بنانے کے سمت میں جل جیون مشن کے تحت تجویز دی گئی ہے۔
2 اکتوبر 2020 سے اس مہم کی شروعات کرنے کے لئے قومی جل جیون مشن ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ اس سو روزہ مہم کے دوران، 2 اکتوبر 2020 کو گاندھی جینتی کے ساتھ ساتھ اگلے سو دنوں میں گاؤں کے تمام اسکولوں ، آنگن واڑی مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر محفوظ پانی مہیا کرانے کی تجویز پاس کرنے کےلئے گرام سبھائیں بلائی جائیں گی۔ان سہولیات پر کارروائی اور رکھ رکھاؤ ، گرام پنچایتوں اور /یا اس کی ذیلی کمیٹیوں یعنی دیہی پانی اور صفائی کمیٹی یا پانی کمیٹی کے ذریعہ کی جائے گی۔
ریاستوں کا عوامی صحت نظام یا نیٹ ورک محکمہ نوڈل محکمے کے طور پر تعلیم ، خواتین اور بچوں کی بہبود، پنچایتی راج اور دیہی ترقی جیسے دیگر محکموں کے ساتھ ملکر گرام پنچایتوں اور /یا اس کی ذیلی کمیٹیوں کو شامل کرکے اس مہم کی قیادت کرے گا۔ یہ مہم ہمارے بچوں کے لئے محفوظ آبی سپلائی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک لمبا راستہ طے کرے گی جو ان کی صحت اور مجموعی فروخت کو مثبت طور پر اثر ڈالے گا۔ یہ ’بابائے قوم ‘ مہاتما گاندھی کی 151 ویں جینتی پر انہیں دی گئی مناسب خراج تحسین ہوگی۔
گاندھی جینتی کے موقع پر گجرات کی حکومت پور بندر میں ایک پروگرام کا انعقاد کررہی ہے، جس میں وزیراعلی جناب وجے روپانی ، ریاست کے چاروں اضلاع یعنی گاندھی نگر، مہسانڑا ، پور بندر اور آنند کے سلسلہ میں اعلان کریں گے کہ ان کو 100 فی صد گھریلو نل کا پانی کا کنیکشن کا احاطہ حاصل ہوا ہے۔ اس پروگرام میں دہلی سے جل شکتی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شامل ہوں گے ۔ اس کے انعقاد میں آنگن واڑی مراکز و اسکولوں میں یقینی طور پر پائپ لائن کے ذریعہ پانی کی سپلائی کے لئے سو روزہ مہم چلائی جائے گی۔
موجودہ دور میں گجرات کے دیہی کنبوں میں نل کے پانی کی توسیع 79.85 فی صد ہے۔سال 21-2020 میں ریاست میں 7.70 لاکھ کنبوں کو نل کا کنیکشن مہیا کیا ہے۔ گزشتہ ایک برس میں پورے ملک میں 2.30 کروڑ سے زیادہ گھروں کو نل کے کنیکشن فراہم کئے جاچکے ہیں۔ فی الحال یہی کنبوں میں سے تقریباً 30 فی صد یعنی 5.50 کروڑ دیہی کنبوں کو اپنے گھروں میں یقینی طور سے محفوظ نل کا پانی حاصل ہور ہا ہے۔
جل جیون مشن (جے جے ایم) کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھر میں نل کےکنیکشن کا انتظام کی مجموعی کوریج مہیا کرنا ہے۔ مشن کے تحت خواتین اور بچوں پر خصوصی دھیان دیا جارہا ہے۔ بچوں کے لئے محفوظ پانی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،کیونکہ وہ ، پیچش، ہیضہ ، ٹائیفائیڈ وغیرہ جیسے پانی سے پیدا ہونے والے امراض کے تئیں سب سے زیادہ غیر محفوظ ہوتےہیں۔ اپنے ابتدائی سالوں میں غیر محفوظ پانی پینے سے بار بار ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے مخالف اثرات پڑ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں انکی نشوونما میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ یہ حالت ان علاقوں میں زیادہ پیچیدہ ہے جہاں پانی کے ذرائع ارسنک، فلورائیڈ، بھاری دھاتوں وغیرہ سے آلودہ پائے جاتے ہیں اور ان آلودگیوں سے ملے پانی کا طویل عرصے تک پینے اور استعمال کرنے سے آرسنیکوسس ، فلوریسیس وغیرہ جیسی انفیکشن والی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بہت سنجیدہ صحت مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس سنجیدہ مسئلے سے نمٹنے کے لئے جل جیون مشن کے تحت اسکولوں ، آنگن واڑی مراکز، صحت دیکھ بھال مراکز وغیرہ میں پانی کے کنیکشن کے ذریعہ سے محفوظ پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی تجاویز ہیں۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6047
(Release ID: 1661206)
Visitor Counter : 169