پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2020 5:23PM by PIB Delhi
انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف نے آج یکم ا کتوبر 2020 کو اپنا 20 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے تینوں مسلح افواج برادری کے سبھی اراکین اور ان کے اہل خانہ کو اپنی جانب سےدہلی مبارکباد دی۔
ہیڈ کوارٹرس انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف جیسےعام طور پر ایچ کیو آئی ڈی ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا قیام یکم اکتوبر 2001 کو عمل میں آیا تھا۔ اسے مسلح افواج کے درمیان اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے اور وزارت دفاع اور دیگر محکموں اور وزارتوں کے ساتھ بہتر تال میل یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے، ایچ کیو آئی ڈی ایس نے پچھلے 19 برسوں میں سیکورٹی، جدیدکاری، شمولیت اور فوجی حکمت عملی جیسے اہم شعبوں میں قومی کوششوں کو بڑھاوا دینے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ پچھلے ایک برس میں دفاعی اُمور کے محکمے (ڈی ایم اے) اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جیسے اداروں کا قیام اہم سنگ میل ہیں، جنہوں نے مسلح افواج میں تبدیلی کرنے اور ملک کے اعلیٰ دفاعی ادارے کے طور پر ان کو اکٹھا کرنے کی سمت میں ضروری تحریک فراہم کیا ہے۔ ایچ کیو آئی ڈی ایس متعدد اقدامات میں ہمیشہ سب سے آگے رہتا ہےجس کا مقصد سروسز کے دوران اتحاد اور اجتماعی کو بڑھاوا دینا اور اس طرح اپنے آدرش ‘‘اجتماعیت کے ذریعے فتح’’ کے ساتھ جینا ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:6016