وزارت دفاع

میجر جنرل سونالی گھوشال نے ملٹری نرسنگ سروس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 OCT 2020 5:22PM by PIB Delhi

 

میجر جنرل سونالی گھوشال نے آج یکم اکتوبر 2020 کو ملٹری نرسنگ سروس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ تقریباً چار دہائیوں تک ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد 30 ستمبر 2020 کو میجر جنرل جوائس گلیڈس روچ کے اپنے عہدے سے سبکدوشی کے بعد اب میجر جنرل سونالی گھوشال نے باگ ڈور سنبھالا۔

میجر جنرل سونالی گھوشال کو 1981 میں کمیشن دیا گیا تھا اور وہ اسکول آف نرسنگ، انڈین نیول ہاسپٹل شپ اسوینی، ممبئی کی سابق طالبہ ہیں۔موجودہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ جنرل آفیسر آرمی  ہاسپٹل، ریسرچ اینڈ ریفرل، دہلی کینٹ کی پرنسپل میٹرن تھیں۔ملٹری نرسنگ سروس میں 38 سال کی خدمات کے ساتھ انہیں آپریشن بلواسٹار اور آپریشن سدبھاؤنا کے دوران زخمی فوجیوں کی خدمت کرنے کا افتخار حاصل ہے۔ ان کی قابل تعریف اور خصوصی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں سال 2014 میں آرمی اسٹاف کے سربراہ کے توصیفی کارڈ سے نوازا گیا۔

اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد میجر جنرل سونالی گھوشال نے کہا، ‘‘نرسنگ میں مہارت کی جستجو، نرسنگ میں شروعاتی برسوں سے ہی میرے لئے اہم رہی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ نرسنگ پیشہ  اپنی خالص خدمت، بنی نوع انسان سے وابستگی اور لگن کے تئیں عہدبستگی سے برقرار ہے’’۔

 

 

-----------------------

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6017



(Release ID: 1660888) Visitor Counter : 106