سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

دوسروں کی مدد کرنے والوں کے تحفظ کے لیے قوانین شائع کیے گئے

Posted On: 01 OCT 2020 12:10PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  یکم اکتوبر 2020 /  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر 594 (ای) بتاریخ 29 ستمبر 2020 کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنے والوں کے تحفظ کے لیے قوانین شائع کیے ہیں۔  ان قوانین میں دوسروں کی مدد کرنے والوں کے حقوق کا التزام کیا گیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے والوں کو قوانین میں بتائے گئے اختیارات حاصل ہوں گے اور ان کے ساتھ بلا امتیاز مذہب، قومیت، ذات یا صنف کے احترام کا رویہ اختیار کیا جائے گا۔کوئی بھی پولیس افسر یا کوئی دوسرا شخص دوسروں کی مدد کرنے والے سے اس مرد/ خاتون کا نام، شناخت، پتہ  یا ایسی ہی کوئی ذاتی نوعیت کی  تفصیل نہیں معلوم کرے گا۔لیکن وہ اگر چاہے تو اپنی مرضی سے اپنا نام ظاہر کرسکتا ہے۔ قوانین میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک سرکاری اور پرائیویٹ اسپتال  اپنے داخلے کے مقام پریا کسی دیگر نمایاں مقام پر اور اپنی ویب سائٹ پر ہندی، انگریزی اور مقامی زبان میں   مذکورہ ایکٹ اور اس کے تحت تیار کیے گیے قوانین کے تحت دوسروں کی مدد کرنے والوں کے حقوق کی تشہیر کرے گا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص رضاکارانہ طریقے سے اس معاملے میں گواہ بننے کے لیے راضی ہو، جس میں کہ اس نے مددگار کے طور پر کردار ادا کیا ہے،  تو اس قانون کے ضابطوں کے مطابق اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔  اس سلسلے میں مفصل رہنما خطوط اور طریقہ عمل کا ذکر قوانین میں کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ  موٹر وہیکل (ترمیم) ایکٹ 2019 میں ایک نئی دفعہ 134 اے یعنی ‘دوسروں کی مدد کرنے والوں کا تحفظ’ شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق  موٹر وہیکل سے ہونے والے کسی حادثے کا شکار ہونے والے  کے زخم یا اس کی موت،جب کہ ایسا زخم یا موت  مددگار کی لاپروائی  یا  ایمرجنسی میڈیکل یا نان میڈیکل  کیئر  یا مددفراہم کرانے میں ناکامی کی صورت میں واقع ہوئی ہو اور مرکزی حکومت  کے قوانین کے مطابق مددگار سے سوال وجواب یا پوچھ گچھ  کی جاسکتی ہو،  اس سے ذاتی معلومات اور ایسے دیگر معاملات ظاہر کرنے کے لیے کہا جاسکتا ہو،  کے لیے  کسی دیوانی یا فوج داری معاملے  کے لیے  مدد گار  ذمہ دار نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ا گ ۔  ت ع )

U.NO.6001

 



(Release ID: 1660582) Visitor Counter : 357