دیہی ترقیات کی وزارت
غریب کلیان روزگار ابھیان کے مقاصد کے حصول میں ،ابھی تک، 30 کروڑانفرادی کام کرنے کے دنوں کا روزگار فراہم کیاگیا اور27000 کروڑروپے سے زیادہ خرچ کئے جاچکے ہیں
ابھیان کے تحت وضع کردہ اثاثوںمیں،پانی کو محفوظ کرنے کے 1.14 لاکھ سے زیادہ ڈھانچے ، تقریباََ 3.65 لاکھ دیہی مکانات اورتقریباََ 10500 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس شامل ہیں
Posted On:
30 SEP 2020 6:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اکتوبر 2020: غریب کلیان روزگار ابھیان ( جی کے آر اے )ان ہجرت کرنے والے ورکروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مشن کے پیمانے پر اقدامات کررہا ہے جو 6ریاستوں میں اپنے آبائی گاوؤں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان میں بہار ،جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اوڈیشہ ،راجستھان اور اترپردیش کی ریاستیں شامل ہیں۔ابھیان ان ریاستوں کے 116 اضلاع میں روزی روٹی کمانے کے مواقع کے ساتھ گاؤں والوں کو اب اختیار فراہم کررہا ہے۔
ابھیان کے مقاصدحاصل کرنے کے سلسلے میں ، 13ویں ہفتے کے اختتا م تک ، تقریباََ 30 کروڑ انفرادی کام کرنے کے دن کا روزگار فراہم کیا گیا اور 27003 کروڑ روپے ابھی تک خرچ کئے جاچکے ہیں۔ابھیان کے دوران بڑی تعداد میں مختلف ڈھانچوں کی تعمیر کی گئی ہے جن میں 114344 پانی کے ذخیروں کے ڈھانچے ، 365075 دیہی مکانات ، 27446 مویشیوں کے شیڈ ، 19527فارم پونڈ س اور 10446کمیونٹیز سینٹری کمپلیکس شامل ہیں۔6727 ورکروں کو ضلعی منرل فنڈ س کے ذریعہ اپنایا گیا ہے، 1662 گرام پنچایتو ں کو انٹرنیٹ کنکٹوٹی فراہم کی گئی ہے، ٹھوس اور مہلول قسم کے فضلے کے انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے 17508 کام کئے گئے ہیں اور 54455 امیدوار وں کو کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے ) کے ذریعہ مہارت کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
اس ابھیان کی ابھی تک کی کامیابی کو 12 وزارتوں ، محکموں اور ریاستی سرکاروں کی مرتکز کاوشوں کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ہجرت کرنے والے ورکروں اور دیہی برادریوں کو بڑے پیمانے پر فوائد فراہم کررہی ہیں۔
غریب کلیان روزگار ابھیان کووڈ -19 کے پھوٹ پڑنے کے تناظر میں ہجرت کرکے گاوؤں کو واپس ہونے والے ورکروں اور دیہی علاقو ں میں اسی طرح متاثر شہریوں کے لئے روزگار کو فروغ دینے اور روز ی روٹی کمانے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے شروع کیا گیاتھا۔یہ ابھیان ،ان لوگوں کے لئے جو کہ اپنے گاؤوں میں ہی رکنا چاہتے ہیں، کام کے مواقع اور روزی روٹی کمانے کے لئے طویل مدتی اقدام کے طور پر ایک طویل مدتی عملی طریقہ کارکے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
*************
م ن۔اع ۔رم
U- 5995
(Release ID: 1660569)
Visitor Counter : 245