سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں کے شعبے میں کاروبا کرنا آسان بنانے کے عمل میں بہتری لانے کے لئے صنعتی اکائی سی ای اے آئی کے مشورو کو تسلیم کیا
Posted On:
29 SEP 2020 6:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 ستمبر 2020: کاروبار کرنا آسان بنانے کےعمل کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے، این ایچ اے آئی نے صنعتی اکائی، دی کنسلٹنگ انجینئرس ایسو سی ایشن آف انڈیا (سی ای اے آئی) کے ذریعہ پیش کیے گئے بیشتر مشوروں کو منظور کر لیا ہے۔
این ایچ اے آئی نے بتایا کہ سی ای اے آئی نے اومنی بس بینک گارنٹی، کنسلٹنٹس کی کارکردگی کا معیار، ڈی پی آر کی منظوری، ویلیو انجینئرنگ، تکنیکی صلاحیت پرووِزن، نیلامی کی اندازہ کاری وغیرہ سے متعلق شعبوں کے تعلق سے مشورے داخل کیے تھے۔ صنعتی اکائی کے ساتھ تفصیلی غوروخوض کے بعد، این ایچ اے آئی نے ان کے ذریعہ پیش کیے گئے بیشتر مشوروں سے اتفاق کیا۔ جو مشورے این ایچ اے آئی کے دائرے سے باہر تھے، انہیں غورو خوض کے لئے متعلقہ اتھارٹیوں کو ارسال کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے صنعتی اکائی کو اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ کام کاج کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے دیے جانے والے مشوروں پر مستقبل میں بھی مثبت انداز میں غور و خوض کیا جائے گا۔
این ایچ اے آئی کے ذریعہ منظور کیے گئے چند کلیدی مشورے درج ذیل ہیں:
- اومنی بس بینک گارنٹی نظام سے متعلق مشوروں کو این ایچ اے آئی کے ذریعہ منظور کیا گیا اور اس سلسلے میں رہنما خطوط بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
- اختراعی تکنالوجی / مٹیرئیل کے استعمال سے متعلق مشوروں کو منظور کیا گیا ہے۔ این ایچ اے آئی نے کنسلٹنٹوں سے ڈی پی آر ایس تیار کرتے ہوئے نئی تکنالوجیوں سے متعلق تجاویز پیش کرنے اور فضول خرچی پر مبنی اخراجات والی اشیاء سے احتراز کرنے کے لئے کہا ہے۔ این ایچ اے آئی نے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ڈی پی آر کے مختلف مراحل کی منظوری کے عمل میں تیزی لا ئی جائے۔
- این ایچ اے آئی نے کنسلٹنٹوں کو وقت پر ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔
- تکنیکی صلاحیت پرووِزن کے تحت، کنسلٹنٹوں کو دیے جانے والے پروجیکٹس ان کی کارکردگی اور وینڈر پرفارمنس ایویلو ایشن سسٹم پر ان کی درجہ بندی سے مربوط ہوں گے۔
علاوہ ازیں این ایچ اے آئی نے بتایا کہ وہ کاروبار کرنا آسان بنانے کے عمل کو بہتر بنانے اور تمام حصہ داران کے درمیان کام کاج سے متعلق بہتر تال میل پیدا کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔
********
م ن۔اب ن
(U: 5965)
(Release ID: 1660263)
Visitor Counter : 141