شہری ہوابازی کی وزارت

جبلپور ہوائی اڈے کا اپ گریڈیشن


بہت زیادہ مصروفیت والے وقت میں 500 مسافروں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت
نئی ٹرمنل بلڈنگ اور رن وے کی توسیع
پائیدار شہری ڈرینیج سسٹم کے ساتھ ماحول دوست نظام

Posted On: 29 SEP 2020 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  29  ستمبر 2020،           سیاحت کے ابھرتے ہوئے امکانات والے شہر کے لئے  سہولیات فراہم کراتے ہوئے  جبل پور  ہوائی  اڈے  پر  مسافروں کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس ہوائی اڈے کو  علاقے کے  فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو  بہتر خدمات فراہم کرانے کے لئے اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ ہوائی اڈے پر شروع کئے جانے والے اپ گریڈیشن کے کام میں  نئی ٹرمنل بلڈنگ  ، اے ٹی سی ٹاور اور ٹیکنیکل بلاک،  فائر اسٹیشن زمرہ  VII، دیگر عمارتیں اور رن وے کی توسیع کی تعمیر  اور متعلقہ کام شامل ہیں۔ریاستی حکومت نے  2015 میں  ترقیاتی کام کے لئے اے اے آئی کو  468.43 ایکڑ زمین سپرد   کی تھی۔ اس طرح مجموعی طور پر زمین  775 ایکڑ ہوگئی  ہے۔

مسافروں کے لئے عالمی سطح کی سہولیات  رکھنے والی نئی ٹرمنل بلڈنگ  میں  بہت زیادہ مصروفیت کے وقت  500 مسافروں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ 115180 مربع فٹ  کے رقبے میں پھیلی ٹرمنل بلڈنگ میں  تین ایرو برج ،  سامان کی جانچ کا جدید ترین نظام، لینڈ اسکیپ ایریا میں  جدید فوڈ کورٹ  اور  250 سے زیادہ کاروں اور بسوں کے لئے  بہترین کار پارکنگ شامل ہوگی۔ مجوزہ ٹرمنل بلڈنگ شاندار میں  گونڈ پینٹنگز ، مقامی دست کاری کی  مصنوعات، مدھیہ پردیش کے میورلس اور  مقبول سیاحتی مقامات  کی جھلک پیش کرتے ہوئے  مسافروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

نئی بلڈنگ ماحول دوست ، پائیدار میٹیریل سے تعمیر کی جائے گی اور  اس میں  شمسی پلانٹ اور توانائی کی بچت کرنے والے آلات لگے ہوں گے۔ ہوائی  اڈے کے اپ گریڈیشن پروجیکٹ کی چند دیگر  گرین خصوصیات میں  ایک کارگر  ٹھوس فضلے کے بندوبست کا نظام، باغبانی کے مقصد کے لئے  صاف کئے گئے پانی کا پھر سے استعمال اور بارش کےپا نی کو جمع کرنے کے نظام کے ساتھ پائیدار ڈرینج سسٹم  شامل ہے۔

نئی ٹرمنل بلڈنگ کی تعمیر کے علاوہ  412 کروڑ روپے مالیت کے اپ گریڈیشن کے پروجیکٹ میں  ایئر بس  320 قسم کے طیاروں  کے چلنے کے لئے  ہوائی اڈے کو موزوں بنانے کے مقصد سے  رن وے کی توسیع،  32 میٹر اونچی نئے  اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر  اور  تمام جدید سہولتوں کے ساتھ ٹیکنیکل بلاک(جی+2)،  فائر اسٹیشن (زمرہ VII) اور یوٹی لیٹی بلاک، گیسٹ ہاؤس وغیرہ جیسی  دیگر متعلقہ عمارتوں کی تعمیر شامل  ہے۔

اندازے کے مطابق  پروجیکٹ کے مکمل ہونے کی تاریخ  آئندہ سال دسمبر 2021 ہے اور نئی ٹرمنل بلڈنگ کے  مارچ 2022 تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ کانہا نیشنل  پارک، باندھو گڑھ نیشنل پارک، م اربل کلفٹ اور قریبی  بھیدا گھاٹ میں  آبشاروں جیسے  سیاحوں کو راغب کرنے والے  مقامات کا  دروازہ ہونے کی وجہ سے یہ ہوائی اڈہ پورے مشرقی مدھیہ پردیش اور خصوصی طور پر مہا کوشل خطے  کے لئے  خدمات فراہم کرائے گا۔ نیا اپ گریڈ شدہ جبل پور ہوائی اڈہ  جبل پور شہر کی ترقی میں  ایک مرکزی رول ادا کرے گا اور خطے میں  بڑھتی ہوئی سیاحتی صنعت کو فروغ دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S7C0.jpg

ٹرمنل بلڈنگ۔ فضائی نظارہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025LQ9.jpg

ٹرمنل بلڈنگ۔ شہر کی جانب سے نظارہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DTKO.jpg

ٹرمنل بلڈنگ۔  سائڈ سے نظارہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TSBI.jpg

کام جاری ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5962              



(Release ID: 1660165) Visitor Counter : 238