کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

’’کیمیکلز‘‘ کے شعبے میں ترقی کے زبردست امکانات: جناب گوڑا

Posted On: 29 SEP 2020 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29  ستمبر 2020،           کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب ڈی بی سدانند گوڑا نے  کہا ہے کہ  ایسے وقت میں جبکہ حکومت  گھریلو پروڈکشن میں  خود کفیلی پر  توجہ مرکوز کررہی ہے، بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے یہ اچھا وقت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2020-09-29at5.45.31PMYDY6.jpeg

جناب گوڑا  کیمیکلز و پیٹرو کیمیکلز کے محکمے اور فکی کے ذریعہ منعقدہ  ’اسپیشلٹی  کیمیکلز‘ کے موضوع پر ایک ویبینار سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے آج ’’انڈیا کیمپ 2021‘‘ کا باضابطہ طریقے سے آغاز کیا، جس کا انعقاد 17 سے 19 مارچ 2021 کو کیا  جائے گا۔

وزیر موصوف نے کہا ’’اسپیشلٹی کیمیکلز ‘‘ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ترقی کے زبردست امکانات ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں اکیمیکلز خصوصی  طور پر اسپیشلٹی کیمیکلز کی مینوفیکچرنگ میں  واضح تبدیلی نظر آئی ہے اور وہ  یوروپی یونین اور شمالی امریکہ  سے ایشا کی طرف منتقل ہوئی ہے۔

ہندوستانی کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی صنعت میں زبردست امکانات ہیں اور یہ 2025 تک ایک اہم رول ادا کرسکتی ہے۔ یہ واحد شعبہ  موجودہ 160 بلین ڈالر کے مقابلے میں  ملک کی جی ڈی پی میں  300 بلین ڈالر کا تعاون کرسکتا ہے۔

جناب گوڑا نے کہا کہ  بھارت ملک میں تیار ہونے والے تین بلک ڈرگ پارکوں میں ڈرگ پروڈکشن کی ایک مکمل ویلیو چین قائم کرنے کے لئے  پروڈکشن سے منسلک محرکات (پی ایل آئی)  کے ذریعہ اور  جدید ترین بنیادی ڈھانچہ سہولتیں تیار کرکے صنعت کاروں کو  تحریک دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5958

                          



(Release ID: 1660116) Visitor Counter : 211