وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے انڈین ملیٹری اکیڈمی دہرہ دون کے ایک سے زیادہ کیمپس کو مربوط کرنے کے لئے زیر زمین رہگزر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
28 SEP 2020 6:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28؍ستمبر، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہرہ دون کی انڈین ملیٹری اکیڈمی میں زیر زمین رہگزر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔
متعلقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ امر حیرت ناک ہے کہ اکیڈمی کے تین کیمپس کے درمیان بلا رکاوٹ نقل وحرکت کے لئے ان زیر زمین رہگزر کی تعمیر کی اجازت حاصل کرنے میں 40 سال لگ گئے۔ آج کے ماحول میں تربیت حاصل کرنے والے کیڈٹوں کے لئے ٹریفک سگنل ان کے ایک طرف سے دوسری طرف آرام سے آنے جانے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہیں۔ اس کے علاوہ انڈین ملیٹری اکیڈمی کے کیڈٹوں کی نقل وحرکت کے دوران مقامی لوگوں کو بھی رخنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں آبادی میں اضافے کے ساتھ ٹریفک کی نقل وحرکت بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے اکثر راستے جام رہتے ہیں۔ زیر زمین رہگزر کی تعمیر قومی شاہراہ نمبر 72 پر گاڑیوں کی نقل وحرکت کو آسان بنادے گی۔ زیر زمین تعمیر ہونے والے ان راستوں سے دہرہ دون کے لوگوں کے علاوہ اتراکھنڈ کے دوسرے علاقوں، پنجاب، ہماچل پردیش اور ہریانہ کے لوگوں کو بھی خاطر خواہ سہولت حاصل ہوگی۔
زیر زمین رہگزر کی تعمیر کی تجویز دہرہ دون میں عام کیڈ ٹوں کی سلامتی اور مقامی لوگوں کی سہولتوں کے پیش نظر اکتوبر 1978 میں پیش کی گئی تھی۔ اس پروجیکٹ پر زمینی ملکیت اور فنڈنگ کے ایک سے زیادہ امور کی وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا۔ 2019 میں 7 دسمبر کو پاسنگ آؤٹ پریڈ اے ٹی-2019 کے دوران وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 45 کروڑ روپے کی لاگت کی اس ضرورت کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا، جس نے زیر زمین رہگزر کی تعمیر کی راہ ہموار کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5936
(Release ID: 1659985)
Visitor Counter : 122