عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بی وی پی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعے پی ایم کیرس فنڈ میں 2.11 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا

Posted On: 28 SEP 2020 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 ستمبر،     بھارت وکاس پریشد (ڈی وی پی) نے جو کہ منافع نہ کمانے والی ایک سماجی تنظیم ہے، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعے پی ایم کیئرس فنڈ میں 2.11 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عطیے کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو لوگوں کے مابین زبردست بھروسہ، اعتماد اور اعتبار حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی وہ کسی کاز  کے لیے  مطالبہ کرتے ہیں تو یہ فورم بھی ایک عوامی تحریک میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ہم نے یہ بات اس وقت دیکھی جب انھوں نے سوچھ بھارت مشن ، اجابت خانوں کی تعمیر یا گیس سبسڈی واپس کرنے یا لاک ڈاؤن کی پابندی کرنے اور وبائی بیماری کووڈ-19 کے پیش نظر دیگر رہنما خطوط کی پابندی کرنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KXG7.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم کے وژن اور وسیع النظری کی تعریف کی جس کے سبب انھوں نے ‘‘پی ایم کیئرز فنڈ’’ کے نام سے ایک خصوصی فنڈ قائم کیا۔ بہت کم وقت میں اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے، ایک طرف تو انسان دوست لوگ اور بڑے کاروباری گھرانے امداد دینے کے لیے سامنے آئے اور دوسری طرف چھوٹے بچوں نے بھی اپنی ان بچتوں کا پی ایم کیئرز فنڈ میں عطیہ دیا جو انھوں نے اپنی پاکٹ منی سے بچائی تھیں۔

مرکزی وزیر نے ایک سماجی تنظیم بھارت وکاس پریشد کی ستائش کی، جس نے پچھلی تقریباً  چھ دہائیوں سے جذبے اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔ جب کبھی بھی بحران کی کیفیت پیدا ہوئی ہے، خواہ وہ سیلاب کا معاملہ ہو یا خشک سالی، جنگ جیسی صورتحال ہو یا قدرتی آفت جیسی، بھارت وکاس پریشد معاشرے کی خدمت کے لیے صف اول میں شامل رہ ہے۔

کووڈ وبائی بیماری کے دوران بھارت وکاس پریشد نے ضروتمندوں کو مفت راشن، سینی ٹائزرس، ماسک اور دواؤں کی فراہمی  کے لیے جو ملک گیر پروگرام چلایا اس کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت وکاس پریشد کی طرف سے پی ایم کیئرز فنڈ میں جو عطیہ دیا گیا ہے اس سے بھی ان لوگوں کی مدد ہوگی جو اس مشکل وقت میں سخت ضرورت مند ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020BHN.jpg

بھارت وکاس پریشد کے وفد کی نمائندگی اس کے قومی صدر گجیندر سنگھ سندھو، قومی نائب صدر مہیش بابو گپتا، جنرل سکریٹری سریش جین، نیشنل جنرل سکریٹری شیام شرما، نیشنل خزانچی سمپت خوردیہ، نیشنل کوآرڈینیٹر اجے دتّہ اور دیگر لوگوں نے کی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5925     

 



(Release ID: 1659952) Visitor Counter : 134