وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈیفنس ایسکیوزیشن کونسل نے 2290 کروڑ روپئے کی مالیت کے مختلف ہتھیاروں اور سامان کے لیے منظوری دے دی ہے

Posted On: 28 SEP 2020 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 ستمبر،     دفاعی سامان کی خریداری سے متعلق کونسل نے (ڈی اے سی) جس کی میٹنگ آج  رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہوئی، بھارت کی مسلح افواج کی طرف سے مطلوب تقریباً 2290 کروڑ روپئے کی مالیت کے  مختلف ہتھیاروں اور سامان کی خریداری کی تجویزوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں ملکی صنعتوں اور غیر ملکی کمپنیوں سے خریدے جانے والے ہتھیار شامل ہیں۔

بائی انڈیا (آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت، ڈی اے سی نے  اسٹیٹکس ایچ ایف ٹرانس- ریسور سیٹ اور اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ویپن (ایس اے اے ڈبلیو) کی خریداری کی منظوری دی ہے۔ ایچ ایف ریڈیو سیٹوں سے فوج اور فضائیہ کے فیلڈ یونٹوں کے درمیان مسلسل رابطہ قائم رہے گا اور یہ سیٹ تقریباً 540 کروڑ روپئے کی مالیت کے ہوں گے۔ اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ویپن تقریباً 970 کروڑ روپئے کی مالیت کے ہوں گے اور اس سے بحریہ اور فضائیہ کی حملہ کرنے کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ فوج کی محاذی ٹکڑیوں کو  سامان سے آراستہ کرنے کے لیے ڈی اے سی نے تقریباً 780 کروڑ روپئے کی مالیت کے  سگ سور اسلٹ رائفلوں کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5924     



(Release ID: 1659951) Visitor Counter : 185