زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

21-2020کے خریف سیزن میں تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ اور ہریانہ کے لئے 13.77 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خریداری کی منظوری


27ستمبر تک ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں سے 1868 روپئے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت پر 5637 میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی، بقیہ ریاستوں کیلئے دھان کی خریداری آج سے شروع ہورہی ہے

21-2020مارکیٹنگ سیزن کیلئےکپاس کی خریداری یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگی

Posted On: 28 SEP 2020 4:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:28 ستمبر، 2020:

خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی آمد ابھی ابھی ہوئی ہے اور حکومت اپنی موجودہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے خریف کی فصلوں کی خریداری کم از کم امدادی قیمت پر کررہی ہے۔

ریاستوں کی تجویزکی بنیاد پر تملناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ اور ہریانہ ریاستوں کو خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کیلئے 13.77 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کیلئے خریف دلہن اور تلہن کیلئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی اور اگر بازار کی قیمتیں ایس ایم پی سے نیچے رہتی ہیں تو خریداری قیمت امدادی اسکیم (پی ایس ایس ) کے مطابق کی جائے گی۔

24ستمبر 2020 کی تاریخ تک حکومت نے اپنی نوڈل ا یجنسیوں کے ذریعے 34.20 میٹرک ٹن مونگ کی خریداری کی ہے،  جس کی ایم ایس پی قیمت ویلیو 25 لاکھ روپئے ہے، اس سے تملناڈو میں 40 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ اسی طرح، آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو اور کیرل کے لئے  95.75 لاکھ میٹرک ٹن کی منظور شدہ مقدار کےتحت  کرناٹک اور تملناڈو میں 52.40 کروڑ روپئے کی ا یم ایس پی پر 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہ مہینے پیدا ہونے والی فصل)  کی خریداری کی گئی ہے۔

21-2020کے دوران دھان کی خریداری 26 ستمبر 2020 سے شروع ہوئی اور 27 ستمبر 2020 تک 1868 روپئے فی کوئنٹل کے ایم ایس پی پر 5637 میٹرک ٹن دھان 10.53 کروڑ روپئے ایم ایس پی ویلیو پر ہریانہ اور پنجاب کے 390 کسانوں سے خریدا گیا ہے۔  بقیہ ریاستوں کے لئے دھان کی خریداری آج 28ستمبر 2020سے شروع ہورہی ہے۔

21-2020 مارکیٹنگ سیزن کیلئے کپاس کی خریداری یکم اکتوبر 2020 سے شروع ہوگی اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) یکم اکتوبر 2020 سے ایف اے کیو گریڈ کاٹن کی خریداری شروع کرے گی۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5931



(Release ID: 1659857) Visitor Counter : 120