نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ایس ا ے آئی نے ٹوکیو اولمپک کیلئے پیراایتھلیٹوں اور ایتھلیٹوں کیلئےاین سی آئی میں 5 اکتوبر سے جامع تربیتی منصوبہ تیار کیا۔ کووڈ سے تحفظ کیلئے انٹریگریٹی آف زوننگ کو برقرار رکھا جائیگا
Posted On:
27 SEP 2020 7:52PM by PIB Delhi
اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے ‘کھیلو انڈیا پھر سے ’ کے اگلے مرحلے کے لئے قدم بڑھاتے ہوئے ملک بھر میں ایس اے آئی کے نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس (این سی آئی) میں ٹوکیو اولمپک کیلئے تیار کرنے والے پیرا ایتھلیٹوں اور ایتھلیٹوں کیلئے کھیل سرگرمیوں کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جون کے آغاز میں پہلے مرحلے کے تحت ایس اے آئی نے مختلف ایس اے آئی مراکز پر صرف اولمپک کی تیاری کرنے والے ایتھلیٹوں کیلئے ٹریننگ شروع کیا تھا۔ کیوں کہ ایس اے آئی کے پاس نجی بنیادی ڈھانچہ ہے جہاں ہمارے قومی ایتھلیٹوں کا کووڈ-19سے تحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اگلے مرحلے کے تحت این سی آئی میں ٹوکیواولمپک کیلئے پیراایتھلیٹوں اور ایتھلیٹوں کیلئے کھیل سرگرمیوں کو (2024 پیرس اولمپک اور 2022 ایشیائی اور دولت مشترکہ کھیلوں پر دھیان دینے کے ساتھ) بحال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس میں 9 کھیلوں کو شامل کیا جائیگا جن میں پیراایتھلیٹکس ، پیراپاورلفٹنگ، پیراشوٹنگ، پیراتیراندازی، سائیکلنگ ، ہاکی، ویٹ لفٹنگ، تیراندازی، پہلوانی، جوڈو، ایتھلیٹکس مکے بازی اور تلوار بازی شامل ہیں۔ اس کا انعقاد صرف ایس اے آئی کے علاقائی مراکز پر رہائشی سہولتوں کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ ایتھلیٹوں کیلئے کووڈ انفیکشن کا کوئی خطرہ نہ رہے۔ یہ فیصلہ وسیع تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا ہے۔ اس بات پر خصوصی دھیان دیا گیا ہے کہ ٹوکیو 21-2020 کے انعقاد میں ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ایسے میں ہمارے ایتھلیٹوں کو کووڈ کے خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا ہے۔
ایتھلیٹوں کا پورا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کوارنٹین پروٹوکول، ایس اے آئی ، ایس او پی اور ریاستی کووڈ ایس اوپی سمیت تمام تحفظاتی معیارات کا سختی سے خیال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکساں ڈسپلن والے ایتھلیٹوں کو بھی بیچوں میں کھیل سرگرمیوں میں شامل کیا جائیگا۔ کھیل سرگرمیوں کو شروع کرنے کیلئے پہلے مرحلے کا آغاز 5 اکتوبر 2020 سے ہونے کا امکان ہے۔
ایس اے آئی نے این سی آئی میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان وائرس کے انفیکشن کے کسی بھی خطرے کو دور کرنے کیلئے علاقائی مراکز کو بایو-ببل (زوننگ) بنائے رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایتھلیٹوں کی ٹریننگ میں شامل ہونے والے کوچ معاون عملہ کو بھی این سی آئی میں ہی رکھا جائیگا تاکہ سبھی ایتھلیٹوں کے تحفظ کیلئے بایو-ببل کی سالمیت کو برقرار رکھا جاسکے۔
ایس اے آئی نے اسپورٹس سے بھی ایتھلیٹوں کا تعاون کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جہاں ایس اے آئی کے پاس نجی رہائشی بنیادی ڈھانچہ دستیاب نہیں ہے۔ اگر وہ ‘پلے اینڈ اسٹے’ کے تحت ٹریننگ سہولتیں دستیاب کراتے ہیں اگر وہاں کی انتظامیہ، کوچ اور ایتھلیٹ کووڈ-19 کے خلاف سبھی مناسب احتیاط برتنے کی ذمہ داری لیتے ہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5903
(Release ID: 1659797)
Visitor Counter : 190