سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی موٹر گاڑی ضوابط میں مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزارت نے یکم اکتوبر 2020 سے الیکٹرانک انفورسمنٹ ،اطلاعاتی ٹیکنالوجی پورٹل کے ذریعے گاڑیوں کے دستاویز رکھنے کے سلسلے میں ترمیم کو نوٹیفائی کیا


آئی ٹی خدمات اور الیکٹرانک نگرانی کے استعمال سے ٹریفک کے ضوابط  کو بہتر طور سے لاگو کرنے نیز ڈرائیوروں اور شہریوں کی  ہراسانی کو ختم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا


 لائسنس عطا کرنے والے حکام کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کو نا اہل یا رد کئے جانے کی تفصیلات پورٹل میں تاریخی اعتبار سے اپ ڈیٹ کی جائیں گی


الیکٹرونک وسیلے سے اہل قرار دیئے گئے دستاویز ات کے معائنے کے لئے کاغذی صورت میں مطالبہ نہیں کیا جائے گا


ڈرائیونگ کے دوران دستی مواصلاتی آلات کے استعمال کی اجازت صرف راستہ بتانے کے لئے ہی دی گئی ہے

Posted On: 26 SEP 2020 7:41PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ،  26ستمبر 2020 /  مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989  میں مختلف ترمیمات کے تعلق سے نوٹیفکیشن جاری کی ہیں، جن میں بہتر نگرانی اور موٹر گاڑی ضوابط کو یکم اکتوبر 2020 سے  اُن کے نافذ کئے جانے، گاڑیوں کے دستاویزات اور ای- چالان رکھنے  کی بات کہی گئی ہے۔

آئی ٹی خدمات اور ا لیکٹرانک نگرانی کے استعمال سے ٹریفک کے ضوابط کو ملک میں بہتر طور سے نافذ کیا جاسکے گا اور ڈرائیوروں کی ہراسانی سے بچا جاسکے گا۔ نیز اس سے شہریوں کو آسانی ہوگی۔

اس کی ضرورت موٹر گاڑی (ترمیم) قانون 2019 کے منظور اور 9 اگست 2019 شائع کئے جانے کے بعد محسوس کی گئی۔

چنانچہ مرکزی موٹر گاڑی ترمیم قانون 2019 کے بعض التزامات  کے لئے  مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989 کے   کچھ ضوابط میں ترمیم کی گئی جن میں جی ایس آر 584 (ای) مورخہ : 25 ستمبر 2020 کے ذریعے شائع کیا گیا۔ دیگر باتوں کے علاوہ اس ترمیم میں چالان، پورٹل کی تعریف شامل کی گئی ہے، جس کی ضرورت آئی ٹی  خدمات  نیز  الیکٹرانک نگرانی اور نفاذ کی وجہ سے پیش آئی تھی۔

 پورٹل میں لائسنس عطا کرنے والے حکام کے ذریعے نا اہل اور  رد کئے گئے لائسنسوں  کی تفصیلات کا اندراج تاریخی لحاظ سے کیا جائے گا اور  اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ یہ اندراج  پورٹل پر مستقل بنیاد پر ظاہر ہو۔ اس طرح یہ ریکارڈ الیکٹرانک وسیلے سے محفوظ کیا جائے گا اور ڈرائیور کے آئندہ کے رویئے کی نگرانی بھی کی جاسکے گی۔

 کاغذی اور الیکٹرانک شکل میں دستاویزات  کے حصول اور انہیں پیش کرنے، ان کی مدت اہلیت، ایسے دستاویزات کا اجراء اور  تاریخ کی توسیع ، معائنے کے دوران ٹائم  اسٹمپنگ اور اندراج کرنے والے افسر کی شناخت کے سلسلے میں التزامات  شامل کئے گئے ہیں۔ یہ التزام بھی رکھا گیا ہے کہ اگر الیکٹرانک وسیلے سے دستاویزات کی تفصیلات درست پائی جائیں تو معائنے کے دوران افسر کاغذی شکل میں دستاویزات کا مطالبہ نہیں کرے گا۔ اس میں وہ کیس بھی شامل ہیں جن میں اُن غلطیوں کا ارتکاب شامل ہے ، جن میں اس طرح کے دستاویزات کو ضبط کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ دستاویزات کے مطالبے اور معائنے کے وقت تاریخ ، معائنے  کے ٹائم اسٹیمپس نیز وردی میں موجود پولیس افسر کی شناخت یا ریاستی حکومت کے کسی بھی  اہل افسر کی شناخت کو پورٹل میں درج کیا جائے گا۔ اس سے گاڑیوں کے غیر ضروری بار بار کی چیکنگ اور معائنے سے بچا جاسکے گا اور ڈرائیوروں کی ہراسانی نہیں ہوگی۔

اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران دستی مواصلاتی آلات کا استعمال صرف راستہ دیکھنے کے لئے ہی کی جائے گا۔ وہ بھی اس طرح کے اس سے ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کا دھیان نہ بھٹکے۔

اس کے علاوہ جی ایس آر 586 (ای) مورخہ : 25 ستمبر 2020 کی نوٹیفکیشن کے ذریعے مذکورہ ترمیم نیز  مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے  موٹر گاڑی (ڈرائیونگ) ضوابط 2017 میں بعض ترمیمات ، جیسے  دستی مواصلاتی آلات کا استعمال، الیکٹرانک شکل میں دستاویزات کا معائنہ وغیرہ کی گئی ہیں۔

ایس او (ای) 3311 ، مورخہ: 25 ستمبر 2020 کی نوٹیفکیشن میں  موٹر گاڑی ( ترمیم) قانون 2019  کے یکم  اکتوبر  2020 کو لاگو کرنے کا التزام ہے، جن کے لئے مذکورہ بالا ضوابط شائع کئے گئے ہیں۔

ایس او (ای) 3310 ، مورخہ: 25 ستمبر 2020 کی نوٹیفکیشن میں ریاستی حکومت کے لئے ہرجانے کی رقم میں ملٹی پلائر مقرر کرنے کی شرائط کا التزام کیاگیا ہے۔

ایس او (ای) ، مورخہ: 25 ستمبر 2020 کی نوٹیفکیشن میں  موٹر گاڑی ( ڈرائیونگ) ضوابط 2017  کی  خلاف  ورزی کے سلسلے میں ہرجانوں کا التزام کیا گیا ہے جو دفعہ 177 (اے) کے مطابق ہیں، بشرطیکہ مذکورہ قانون کے تحت ان خلاف ورزیوں کے ہرجانوں کا التزام نہیں کیا گیا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن  ۔ع ا  ۔  ق ر )

U.NO. 5913

 



(Release ID: 1659730) Visitor Counter : 366