وزارت خزانہ

حکومت ووڈا فون انٹرنیشنل ہولڈنگ بی وی کے ثالثی معاملے میں آئے فیصلے کامطالعہ کریگی

Posted On: 25 SEP 2020 6:21PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ نے آج کہا کہ وزارت کو ابھی اطلاع ملی ہے کہ حکومت ہند کے خلاف ووڈا فون انٹرنیشنل ہولڈنگ بی وی کے ذریعے دائر کردہ ثالثی معاملے میں فیصلہ دیا گیا ہے۔ حکومت اپنے قانونی ماہرین کے صلاح ومشورے سے فیصلے اور اس کے سبھی پہلوؤں کا پوری احتیاط کے ساتھ مطالعہ کریگی۔ اس طرح کے صلاح ومشورے کے بعد حکومت ابھی سبھی متبادلوں پر غور کرے گی اور مناسب فورم کے سامنے قانونی پہلوؤں سمیت آگے کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5877


(Release ID: 1659257) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu