بھاری صنعتوں کی وزارت

ایف اے ایم ای اسکیم کے تحت 670 نئی بجلی سے چلنے والی بسوں اور 241 چارجنگ اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے


ماحول دوست، ٹرانسپورٹیشن کے وزیر اعظم کے وژن کے تحت ایک بڑی پیشرفت: جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 25 SEP 2020 9:56AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25 ستمبر،      بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کے سلسلے میں ایک بڑا قدم ا ٹھاتے ہوئے حکومت نے ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم  کے دوسرے مرحلے کے تحت مہاراشٹر، گوا، گجرات اور چنڈی گڑھ میں بجلی سے چلنے والی 670 بسوں اور مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، کیرالہ، گجرات اور پورٹ بلیئر میں 241 چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/InShot_20200925_094743406FDUK.jpg

اپنے کئی ٹوئٹ پیغامات میں یہ اعلان کرتے ہوئے بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ اس فیصلے سے حکومت کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ کوئلے سے تیار کیے جانے والے ایندھن پر انحصار کم کیا جائے اور موٹر گاڑیوں سے پیدا ہونے والی کثافت کی روک تھام پر توجہ دی جائے۔ جناب جاوڈیکر نے کہا کہ یہ فیصلہ ماحول دوست، عوامی ٹرانسپورٹیشن کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے عین مطابق ہے۔

Tweek Link

بھاری صنعتوں اور عوامی اداروں کی وزارت کے تحت بھاری صنعتوں کا محکمہ (ڈی ایچ آئی)، بھارت میں (ہائبرڈ اور) بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور تیار کرنے (ایف اے ایم ای انڈیا) اسکیم پر اپریل 2015 سے انتظام کر رہا ہے تاکہ بھارت میں بجلی سے چلنے والی / ہائبرڈ موٹرگاڑیوں (ایکس ای وی ایس) کے اپنائے جانے کو فروغ دیا جاسکے۔

اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 31 مارچ 2019 تک ، تقریباً 280987 ہائبرڈ اور بجلی موٹر گاڑیوں کے سلسلے میں تقریباً 359 کروڑ روپئے کی ترغیبات دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ آئی نے ملک کے مختلف شہروں کے لیے 425 بجلی سے چلنے والی اور ہائبرڈ بسوں کی منظوری دی جس پر کل خرچ تقریباً 280 کروڑ روپئے آیا۔ بھاری صنعتوں کے محکمے نے  ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت تقریباً 43 کروڑ روپئے کی لاگت بنگلور، چنڈی گڑھ، جے پور اور این سی آر دہلی میں 520 چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کی بھی منظوری دی۔

فی الوقت ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے پر یکم اپریل 2019 سے تین سال کی مدت کے لیے عمل درآمد ہو رہا ہے جس کے لیے بجٹ میں 10000 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس مرحلے کے تحت امداد اور سبسڈی کے ذریعے تقریباً 7000 ای بسوں، 5 لاکھ ای تھری وہیلر، 55000 ای 4 وہیلر مسافر گاڑیوں اور 10 لاکھ ای 2 وہیلرکے ٹرانسپورٹیشن میں مدد جائے گی۔ اس کے علاوہ چارجنگ بنیادی ڈھانچے کی بھی مدد کی جارہی ہے تاکہ بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو استعمال کرنے والوں کے مابین تشویش پر توجہ دی جاسکے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا       

U:5849

 



(Release ID: 1659160) Visitor Counter : 234