صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایمس، نئی دہلی کے 65ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے خلاف قوم کی لڑائی میں نئی دہلی کے ایمس کے رول کے لیے اس کے 65ویں یوم تاسیس پر اس کا شکریہ ادا کیا
‘‘اس طرح کے بے مثال اور مشکل وقت میں، ٹیلی میڈیسن اور ٹیلی کنسلٹیشن کے ذریعے طبی خدمات کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے میں ایمس کارول شاندار رہا ہے’’
‘‘ایمس ان کووڈ ٹائمز’’ نامی نمائش کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
25 SEP 2020 3:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25 ستمبر، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر اور ایم کے صدر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی دہلی کے ایمس کے 65ویں یوم تاسیس کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر اشونی کمار چوبے بھی موجود تھے۔آج کا دن 1956 میں ایمس میں ایم بی بی ایس کلاسوں کے پہلے بیچ کی پڑھائی کی شروعات کی یاد تازہ کرتا ہے۔
انسانی وسائل اور ترقی کی وزارت کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کی طرف سے طبی اداروں میں ایمس کو اوّل درجہ دیئے جانے پر ایمس کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایمس، نئی دہلی نے اپنے قیام کے مقاصد پورے کردیئے ہیں۔ یہ مقاصد بھارتی پارلیمنٹ نے 1956 میں اس کی سنگ بنیاد کے موقع پر مقرر کیے تھے اور اس ادارے نے صحت خدمات، تعلیم اور ریسرچ کے میدان میں اعلیٰ معیار قائم کرنے کی مسلسل کوشش کی ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے وبائی بیماری کووڈ-19 کے دوران اس ادارے کے زبردست کردار کے لیے بھی شکریے کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا ‘‘5 ملین افراد سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں لیکن بھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام نے نہ صرف تشخیص اور بندوبست کی سہولتوں کی فراہمی میں زبردست اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اموات کی شرح کم سے کم رکھنےاور صحت یابی کی شرح زیادہ سے زیادہ رکھنے میں بھی مہارت کا اظہار کیا ہے۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ پچھلے 6 ماہ کے دوران ایمس نے کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں زبردست ذمے داری اٹھائی ہے اور تعلیم اور مواصلات کے نئے طریقوں کو فروغ دے کر پورے ملک میں اپنے ساتھیوں کی رہنمائی کرنے اور ریسرچ کے شعبوں میں اختراعات سے کام لیا ہے’’۔
کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ‘‘ بھارت میں صحت یابی کی بڑھتی ہوئی شرح اور ہلاکت کی بتدریج گھٹتی ہوئی شرح نے کووڈ-19 کی روک تھام کے سلسلے میں ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انقلابی قیادت میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملی کی کامیابی کوصحیح ثابت کردیا ہے۔ ہم نے ٹیسٹ کرنے کی اپنی صلاحیت میں کامیابی کے ساتھ اضافہ کیا ہے جس کے تحت آج تک تقریباً 15 لاکھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور پورے ملک میں ٹیسٹ کرنے والی تجربے گاہوں کی تعداد 1800 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کووڈ-19 کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں جو پیشرفت ہو رہ ہے مجھے اس پر اعتماد ہے اور جلد ہی بھارت کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا’’۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اشونی کمار چوبے نے کووڈ-19 کے دور میں میڈیکل برادری کی انتھک اور بے لوث کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا ‘‘ایمس نے ایک بڑا مقام حاصل کیا ہے اور اس نے تعلیمی میدان، ریسرچ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معاملے میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ اس ادارے نے مختلف ملکوں مثلاً امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی وغیرہ کے طلبا کو راغب کیا ہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے’’۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایمس اپنی نوعیت کا اکیلا ادارہ ہے جس میں جدید سہولتیں موجود ہیں۔ یہ حکومت ایمس کی خدمات ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
تقریب کے موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن اور جناب چوبے نے اساتذہ اور گریجویشن کرنے والے طلبا کو ایوارڈز اور میڈلز تقسیم کیے۔ ڈاکٹرہرش وردھن نے کہا ‘‘یہ ہر میڈیکل کے ہر طالب علم کا خواب ہے کہ وہ ایمس کا طالب علم بنیں۔ آج 65ویں یوم تاسیس کے موقع پر، میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ دماغوں میں کچھ ایسے نئے خیالات داخل کریں جو بھارت میں میڈیکل خدمات کو مستحکم بنانے میں اور بھارت کو عظیم ترین سائنسی ملکوں میں پوزیشن دلانے میں مددگار ثابت ہوں’’۔
مرکزی وزیر صحت نے ریسرچ سیکشن کا مینول جاری کیا اور ایک نمائش کا افتتاح کیا جس کاموضوع ہے ‘ایمس ان کووڈ ٹائمز’ اس نمائش میں عوام کی صحت کی ایمرجنسی سے نمٹنے میں ایمس کے رول کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تمام شعبوں نے نمائش میں مختلف موضوعات کے بارے میں اپنے آلات رکھے جن میں کووڈ کی جانچ، تشخیص، نمونے جمع کرنے کے طریقہ کار اور تجربے گاہ کا طریقہ کار، کووڈ ٹاسک فورس، افرادی قوت کی سرگرم تربیت اور کووڈ کے سلسلے میں مناسب رویے سے متعلق باتیں شامل ہیں۔
چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر پروفیسر دمبر بھیرا، ایمس کے ڈائرکٹر پروفیسر رندیپ گلیریہ، ایمس نئی دہلی کی ڈین (اکیڈمکس) ڈاکٹر انیتا سکسینہ، سائنٹیفک ایگزبیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پیوش ساہنی اور دیگر سینئر ڈاکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5851
(Release ID: 1659158)
Visitor Counter : 195