وزارت آیوش

وزارت آیوش نے ادویاتی پودوں کی کھیتی کو فروغ دینے کےلئےصنعتی اداروں کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2020 7:03PM by PIB Delhi

نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ(این ایم پی بی)، وزارت آیوش نے آج ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے آیوش اور ہربل انڈسٹری کے بڑے اداروں کے ساتھ ورچوول میٹنگ کے ذریعے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیاہے، تاکہ ادویاتی پودوں کی کھیتی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔

جن صنعتی اداروں نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے، ان میں شامل ہیں، اے ڈی ایم اے(آیورویدک ڈرگ مینوفیکچررس ایسوسی ایشن)، ممبئی؛ اے ایم اے ایم(ایسو سی ایسن فار مینوفیکچررس آف آیورویدک میڈیسن)، نئی دہلی؛اے ایم ایم او آئی(آیورویدک میڈیسنس مینوفیکچررس آرگنائزیشن آ ف انڈیا)، تھریسور؛ اے ایچ این ایم آئی(ایسوسی ایشن فار ہربل اینڈ نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررس آف انڈیا)، ممبئی؛ ایف آئی سی سی آئی(فیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز)، نئی دہلی اور سی آئی آئی(کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری)، نئی دہلی۔

دستخط کرنے کی اس تقریب کے موقع پر وی ڈی راجیش کوٹیچا، سیکریٹری آیوش بھی موجود تھے، جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ وزارت صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ضروری امداد فراہم کرے گی، بشرطیکہ وہ ایک مشترکہ ٹیم بنائے اور خود کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا نقطہ نظر اختیار کرے۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت آیوش نظام کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔

صنعت نے این ایم پی بی کو بھروسہ دلایا ہے کہ وہ این ایم پی بی سے امداد یافتہ ادویاتی پودوں کی کھیتی اور کلیکشن پروگرام  پر کسانوں کو واپسی خرید کی گارنٹی فراہم کرے گی۔وزارت آیوش کی طرف سے ڈاکٹر جے ایل این شاستری، سی ای او ،این ایم پی بی نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیا ، جبکہ متعلقہ اداروں کی نمائندگی کرنے والوں میں جناب چندر کانت بھانوشالی(اے ڈی ایم اے)، جناب پردیپ ملتانی (اے ایم اے ایم)، ڈاکٹر راماناتھن(اے ایم ایم او آئی)، جناب سنجے ماری والا(اے ایچ این ایم آئی)، جناب پروین متل (ایف آئی سی سی آئی)، جناب راجیو واسودیون(سی آئی آئی) شامل تھے۔صنعت  کے نمائندوں نے اتفاق کیا کہ وزارت آیوش کی یہ انوکھی کوشش آیوش ، نیوٹراسیوٹیکل اور ہربل انڈسٹری  کو معیاری خام مواد کی مستحکم سپلائی فراہم کرے گی۔

 

*****************

م ن۔ق ت۔ن ع

(25.09.2020)

(U: 5830)


(ریلیز آئی ڈی: 1658937) وزیٹر کاؤنٹر : 177