بھارت کا مسابقتی کمیشن

 سی سی آئی نے اے پی آئی ہولڈنگس کے ذریعے میڈ لائف کے 100 فی صد حصص کی خریداری  اور میڈ لائف کے حصہ داروں کے ذریعے اے پی آئی ہولڈنگس   کے 19.59 فی صد شیئرس کی خریداری کو منظوری دی

Posted On: 23 SEP 2020 10:23AM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 ستمبر / بھارت کے مسابقتی کمیشن  ( سی سی آئی ) نے اے پی آئی ہولڈنگس پرائیویٹ لمیٹیڈ  ( اے پی آئی ہولڈنگس ) کے ذریعے میڈ لائف  انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ   ( میڈ لائف ) کے 100 فی صد ایکویٹی شیئرس اور  میڈ لائف کے  شیئر ہولڈرس کے ذریعے  اے پی آئی ہولڈنگس  کے 19.59 فی صد  ایکویٹی شیئر کی  کمپنی ایکٹ ، 2002 کی دفعہ 31 ( 1 ) کے تحت آج منظوری دے دی ہے ۔

          مجوزہ سودا اے پی آئی  کے ذریعے میڈ لائف کے 100 فی صد ایکویٹی شیئرس کی خریداری   اور  میڈ لائف پروموٹر شیئر ہولڈرس اور میڈ لائف کے دیگر  شیئر ہولڈرس کے ذریعے  اے پی آئی ہولڈنگس  کے  19.59 فی صد ایکویٹی شیئر کی خریداری پر  غور و خوض کیا گیا ہے ۔   (میڈ لائف پرموٹر شیئر ہولڈرس  نے  جناب پرشانت سنگھ  ، تشار کمار  اور  پراسد یونو فیملی ٹرسٹ  ( " ٹرسٹ " ) شامل ہیں ) ۔

          اے پی آئی ایک پرائیویٹ کمپنی ہے ، جو 2019 ء میں قائم کی گئی ہے ۔ اے پی آئی  براہ راست یا اپنی ذیلی  کمپنیوں کے ذریعے  دواؤں کی تھوک فروخت اور   تقسیم کاری  ،  نقل و حمل اور  ڈلیوری خدمات ، جن میں دواؤں کے سیکٹر پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ، ای کامرس پلیٹ فارم  تیار کرنے کے لئے ٹیکنا لوجی  اور دانشورانہ املاک کی ملکیت  ، افرادی قوت  کی سپلائی  اور اے پی آئی ہولڈنگس  کی گروپ کمپنیوں کے کاروبار میں امداد  ، ماسٹر ڈاٹا مینجمنٹ  خدمات ، ای آر پی کی تیاری اور حفظانِ صحت سے متعلق کاروبار  ، خردہ فارمیسیوں کے لئے ایپلی کیشن سروس  ،  خردہ فروشوں اور  ڈسٹری بیٹروں کے لئے  بی 2 بی آڈر مینجمنٹ  سسٹم  اور رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنروں  اور مریضوں  کے رابطے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی تیاری ، جس میں  ٹیلی فون کے ذریعے تشخیص وغیرہ کی جا سکتی ہے ، انجام دیتی  ہے ۔

          ٹرسٹ  ایک پرائیویٹ ٹرسٹ   ہے ، جو بھارتی ٹرسٹ قانون 1882 ء کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔  اس ٹرسٹ کی   حفظانِ صحت سیکٹر میں  مختلف سرمایہ کاری شامل ہے اور اس نے میڈ لائف میں بھی اکثریتی شیئر حاصل کئے ہیں ۔   جناب پرشانت سنگھ اور جناب  تشار کمار میڈ لائف کے مشترکہ بانیوں میں  ہیں ۔

          2014 ء میں قائم کی گئی میڈ لائف  بنیادی طور پر  حفظان ِ صحت کی ایک کمپنی ہے ، جو دواؤں کی فروخت ، تھوک فروخت  اور تقسیم کاری میں  مصروف ہے ۔  یہ کمپنی    فارمیسیوں اور  آن لائن مارکیٹ پلیس  کے ذریعے   ، اِس طرح کی ادویات  ، طبی آلات اور او ٹی سی ادویات   کی خردہ فروخت بھی کرتی ہے ۔ میڈ لائف ادویات اور صحت سے متعلق مصنوعات ، ڈجیٹل ڈاکٹر  کنسلٹیشن  اور آن لائن  تشخیصی ٹسٹ خدمات  جیسی  حفظانِ صحت کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے ۔

          سی سی آئی  کا تفصیلی  حکم  بعد میں آئے گا ۔

                   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-09-2020)

U. No.  5775



(Release ID: 1658505) Visitor Counter : 103