صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ جانچ سے متعلق عالمی صحت ادارہ(ڈبلیو ایچ او) کے رہنما خطوط

Posted On: 23 SEP 2020 6:36PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے 0.14نمونوں فی دن فی ہزاریا 140جانچ فی ملین آبادی کی سفارش کی ہے۔19ستمبر 2020 کی تاریخ کو ہندوستان 875 جانچ فی ملین آبادی فی دن کی شرح سے کووڈ-19 کی جانچ کررہا ہے۔ یہ عالمی صحت ادارے کی سفارشات سے چھ گنا زیادہ ہے۔ تملناڈو کیلئے یہ جانچ 1145فی ملین آبادی فی دن ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اپنی ایڈوائزری (4ستمبر 2020 کو جاری کردہ) میں مانگ کی بنیاد پر جانچ کیلئے اجازت دی ہے۔ اس کام کو کووڈ-19 جانچ کو دستیاب بنانے اور سبھی لوگوں تک اس کی آسان رسائی کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

انسانی وسائل کی صلاحیتوں بشمول طبی افرادی قوت  جو اسپتالوں میں مریضوں کے بندوبست میں تعاون فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی نگرانی لاجسٹکس  میں مصروف غیرطبی اہلکاروں اور فیلڈ ورکروں کوبڑھانے کیلئے ڈی او پی ٹی  (https://igot.gov.in/igot/).کے ذریعے آئی جی او ٹی – دکشا( آن لائن پلیٹ فارم) پر دستیاب کرایا گیا ہے۔ ٹریننگ ماڈیول کا تجربہ مقامی زبانوں میں کیا گیا ہے۔ تقریباً 29.24 لاکھ رجسٹریشن متعدد کورسز میں ہوئے ہیں۔ اس میں 5699 ڈاکٹر، 86089 آیوش پیشہ ور افراد، 4102 نرس، 963 متعلقہ صحت پیشہ ور افراد، 5881 صف اول کے ورکرز، 270835 رضاکار اور 2577522 دیگر شرکاء شامل ہیں۔ تقریباً 18.96 لاکھ کورس کی تکمیل  آئی جی او ٹی – دکشا پلیٹ فارم پر ہوئی ہے۔ طبی اور غیرطبی اہلکاروں کیلئے ٹریننگ کے وسائل صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5786



(Release ID: 1658499) Visitor Counter : 170