کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ضروری ادویات کے 871 شیڈول فارمولیشن پرائس کنٹرول میکنزم کے تحت محفوظ

Posted On: 23 SEP 2020 3:16PM by PIB Delhi

حکومت نے کہا ہے کہ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے ضروری ادویات کی قومی فہرست (این ایل ای ایم) ، 2015 کے تحت ادویات کی 871 شیڈول فارمولیشنوں کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں طے کی ہیں۔

زیادہ سے زیادہ قیمتوں کے تعین میں ،ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او)2013 کے پیرا 19 کے تحت کارڈیک اسٹنٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت بھی شامل ہیں ،جس کے نتیجہ میں بیئر میٹل اسٹنٹس کےلئے85 فیصد اور ڈرگ الیوٹنگ اسٹنٹس کےلئے 74 فیصد تک کام کرنے والے کورونری اسٹنٹس کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑے نے ایک تحریری جواب میں مہیا کرائی۔جناب گوڑے نے بتایا کہ مفاد عامہ کے تحت ڈی پی سی او ،2013  کے غیر معمولی اختیارارت کا استعمال کرتے ہوئے کارڈیک اسٹنٹس ،نی اپلانٹس ،کارڈیو واسکولر دوائیں اور 106 اینٹی ڈائبیٹک اور غیر شیڈیولڈ  اینٹی کینسر ادویات کو بھی پرائس ریشنلائزیشن کے تحت لایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ این پی پی اے کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ قیمتوں کا تعین مسلسل چلنے والا عمل ہے۔ جب کبھی بھی فارمولیشنز کوضروری ادویات کی قومی فہرست میں شامل کیا جائےگا ،ان کی قیمتیں کا تعین این پی پی اے کے ذریعہ ہوگا۔

******

 

م ن ۔ا م   

                                                                                  5766:U



(Release ID: 1658490) Visitor Counter : 115