شہری ہوابازی کی وزارت

وندے بھارت مشن کے تحت 11لاکھ سے زیادہ ہندوستانی ، ہندوستان لوٹے


لائف لائن اڑان کی شروعات اس لئے کی گئی تھی کہ ملک گیرسطح پر لازمی اشیاء کی تیزترسپلائی یقینی بنائی جاسکے

Posted On: 22 SEP 2020 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،22ستمبر؛شہری ہوابازی کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب بتایاکہ وندے بھارت مشن کے  تحت  ہندوستانی ہوائی کمپنیوں اور ہندوستانی اورغیرملکی چارٹرطیارے فراہم کرنے والے ادارو ں نے مشترکہ طورپر وطن واپسی کی خصوصی پروازوں کانظم کیا ۔ امورخارجہ کی وزارت نے 31اگست ، 2020تک جواطلاعات فراہم کی ہیں ان کے مطابق 11لاکھ سے زیادہ ہندوستانی وندے بھارت مشن کے تحت ہندوستان لوٹے ہیں ۔ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو بری سرحد پارکرکے بیرون ملک گئے تھے ۔ وطن لوٹنے والے مسافروں  کی ملک گیراور ریاست وار تعداد ضمیمہ۔ اے میں شامل ہے ۔

لائف لائن اڑان

شہری ہوابازی کی وزارت نے 26مارچ ، 2020کو لائف لائن اڑان کا آغاز کیا ، جس کا مقصد ملک میں ہرجگہ لازمی اشیاء جیسے طبی ضرورت کی چیزیں ، ذاتی تحفظ کا سامان ، جانچ کٹ وغیرہ تیزی سے پہنچانا یقینی بنانا تھا۔ اس مقصد کے لئے وزارت نے لائف لائن اڑان کا نظم کیاتاکہ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں /صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت (ایچ ایل ایل اینڈ آئی سی ایم آر) /دیگروزارتوں کی ضرورتوں کو خصوصی پروازی منصوبوں کے ذریعہ پورا کیاجائے۔

شروع میں ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں /ایجنسیوں کو لائف لائن اڑان پروازوں پرآنے والی نقل وحمل کی لاگت برداشت کرنی پڑی ۔ اس کے بعدلائف لائن اڑان کی پروازوں کی شہری ہوابازی کی وزارت کی طرف سے  فاضل اخراجات کی ادائیگی کے لئے  مجموعی طورپر 30کروڑروپے کا ایک ہنگامی اخراجاتی منصوبہ منظورکیاگیا۔ 18ستمبر ، 2020تک شہری ہوابازی کی وزارت نے لائف لائن اڑان کے لئے ایئرلائنوں اورزمین پرسامان لانے لے جانے والی ایجنسیوں کو 18.95کروڑروپے کی رقم معاوضے کے طورپراداکی ۔پروازوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ ۔بی میں شامل ہیں۔

ریموٹ کے ذریعہ طیاروں کو اڑانے کا نظام

شہری ہوابازی کی وزارت نے 31اگست ، 2020تک ریموٹ کے ذریعہ ہوائی جہاز اڑانے کے نظام کے لئے درج ذیل ریاستی حکومتوں کو مشروط چھوٹ دی ہے ۔

  1. مہاراشٹراسٹیٹ الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ
  2. کمشنریٹ آف ایگریکلچر، حکومت راجستھان
  3. زراعت ، زراعتی تعلیم وتحقیق کا محکمہ ، حکومت اترپردیش
  4. زراعت اورکسانوں کی بہبود کا محکمہ ، حکومت ہریانہ
  5. ڈائریکٹوریٹ پلانٹ پروٹیکشن ، کوارنٹائن اینڈ اسٹوریج ( ڈی پی پی کیو ایس ) ، فریدآباد
  6. گورنمنٹ ایویشین ٹریننگ اکیڈمی ، بھونیشور
  7. تلنگانہ  اسٹیٹ ایویشین اکیڈمی ، حیدرآباد

***************

                                                                                                                                                 

U-5760

 



(Release ID: 1658156) Visitor Counter : 136