ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہم گینڈوں کے بہتر مستقبل کے لئے صحیح سمت کی جانب گامزن ہیں:بابل سپریو


دہلی کا چڑیا گھر پٹنہ کے چڑیا گھر سے جلد ایک میل گینڈا حاصل کرلے گا

Posted On: 22 SEP 2020 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،22ستمبر2020:

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب بال سپریو نے گینڈے کے عالمی دن کے موقع پر صف اول کے جنگل کے عملے اور افسروں کو گینڈوں کو بچانے کے لئے انتھک کام کرنے کے لئے مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے گینڈوں کو بچانے کے لئے کامیابی سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک ان کے لئے ایک بہترین مقام ہے۔

 

04.jpg

 

ایک سینگ والے گینڈوں کی آبادی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، جو 20ویں صدی کے آخر تک معدوم ہونے کے کنارے پر پہنچ چکا تھا۔ جناب سپریو نے کہا کہ بھارت سرکار اور ریاستی سرکاروں کی بروقت کوششوں اور تحفظ کے سخت اقدامات اور بندوبست کی وجہ سے ملک میں گینڈوں کی آبادی محفوظ رہ پائی ہے، جو 20ویں صدی کے آخر تک ان کی آبادی 200 کے لگ بھگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس آئیکونک جنگلی جانور کی آبادی کے بہتر مستقبل کے لئے صحیح سمت کی جانب گامزن ہیں۔آج ایک سینگ والے گینڈوں کی اب کل آبادی کا لگ بھگ 75 فیصدہندوستان کی تین ریاستوں، آسام ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں ہے۔متعلقہ ریاستی حکومتیں وقتاً فوقتاً ریاستی سطح پر گینڈوں کی مردم شماری کرتی ہیں۔

 

05.jpg

 

گینڈوں کا عالمی دن ہر سال 22ستمبر کو منایا جاتا ہے، تاکہ گینڈوں کی نسلوں اور اس کی عادتوں کو بچانے کی اہمیت پر زور دیا جاسکے۔ ماحولیات، جنگلات  اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے گینڈوں کا عالمی دن 2020ء منایا تھا۔اس موقع پر ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بابل سپریو بھی موجود تھے۔ وزارت کے سینئر افسران ریاست میں جنگلات کے محکمے کے افسران اور سینٹر زو اتھارٹی، ڈبلیو ڈبلیو ایف-انڈیا، ارنائک اور یو این ڈی پی جیسے دیگر اداروں نے  بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

 

06.jpg

 

وزیر موصوف نے پٹنہ چڑیاگھر سے دہلی چڑیا گھر کے لئے ایک میل گینڈے کو بسانے کے لئے سینٹرل زو اتھارٹی کی درخواست قبول کرنے کے لئے بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کا بھی شکریہ ادا کیا۔

گینڈے کی موجودہ آبادی کو بچانے کے لئے ملک میں فی الحال کوششیں جاری ہیں اور انڈین رہینو ویژن ( آئی آر وی) 2020 پروگرام کے ذریعے گینڈوں کی تقسیم بڑھانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔حال ہی میں ورلڈ ہیریٹیج سائٹ  مانس نیشنل پارک میں گینڈوں کی آبادی کی ری اسٹاکنگ میں بھی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ایک سینگ والے گینڈا ان 21 نسلوں میں سے ایک ہے، جن کی وزارت کی طرف سے نایاب نسلوں کی ریکووری  کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔وزارت نے ایک سینگ والے ہندوستانی گینڈوں کے لئے نیشنل کنزرویشن حکمت عملی کا بھی آغاز کیاہے اور ا س کا مقصد یہ ہے کہ ان علاقوں میں گینڈوں کی آبادی کو دوبارہ آباد کیا جائے ، جو گینڈوں کے تحفظ کی موجودہ کوششوں کو بڑھا کر گینڈوں کو بسایا جاتا تھا اور سائنسی اور انتظامی اقداما ت کے ذریعے ان کی آبادی کو بڑھایاجاتا تھا۔

وزارت اور آسام، اترپردیش اور مغربی بنگال کے ریاستی جنگلاتی محکمے  اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے نئی دہلی اعلانیے کے مطابق مناسب اقدامات کررہے ہیں۔ اس اعلانیے پر دستخط اس وقت کئے گئے تھے، جب نئی دہلی کے ایم او ای ایف اور سی سی میں 26 سے 28 فروری 2019ء کو دوسری ایشین رہینو رینج اسٹیٹ کنزرویشن میٹنگ ہوئی تھی، جن میں بھوٹان، انڈونیشیا، ملیشیا اور نیپال کے علاوہ ہندوستان کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

مغربی بنگال اور بہار جیسی ریاستی حکومتوں کی طرف سے ان علاقوں میں گینڈوں کو پھر سےبسائے جانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، جو کچھ دہائیوں پہلے تک گینڈوں کی آبادی ہوا کرتی تھی۔

 

********

م ن۔ح ا۔ن ع

(U: 5751)


(Release ID: 1658034) Visitor Counter : 232