ایٹمی توانائی کا محکمہ

پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر (پی ایف بی آر) کے 2020 میں شروع جانے کا امکان ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


پی ایف بی آر سے نیشنل گرڈ میں 500 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا

Posted On: 22 SEP 2020 5:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22  ستمبر 2020،           شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتیہ نابھیکئے ودیوت  نگم لمیٹیڈ (بھاونی) کے ذریعہ  تعمیر کئے جانے والے پروٹو ٹائپ فاسٹ بریڈر  ری ایکٹر (پی ایف بی آر) کے  اکتوبر 2020 تک  کام شروع کرنے کی توقع ہے۔ کام شروع کرنے پر پی ایف بی آر  نیشنل گرڈ میں 500 میگا واٹ بجلی کا اضافہ کرے گا۔

فی الحال  چند تکنیکی مسائل کے نتیجے میں   پی ایف بی آر کے چلائے جانے میں تاخیر ہوئی ہے۔ گزشتی 3 برسوں میں  پی ایف بی آر کے  مختلف  نظاموں ، ڈھانچوں اور آلات کو چلائے جانے کی سرگرمیاں  جاری رہی ہیں۔ لیکن   بڑی تعداد  میں تکنیکی  چیلنجوں کے ساتھ ساتھ  ڈیزائن کی  خامیوں  (پی ایف بی آر کے اپنی نوعیت کا  پہلا ادارہ ہونے باعث) کا ہر ایک مرحلے پر سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے اس کو شروع کئےجانے میں تاخیر ہوئی۔ ایٹمی توانائی کے محکمے (ڈی اے ای) کے اندر  ڈیزائنروں اور ماہرین  کے تال میل کے ساتھ  ان مسائل کو حل کی اجارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5740

                          



(Release ID: 1657994) Visitor Counter : 119