عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

نئے سی آئی سی اور آئی سیز کے تقرر کا عمل جاری ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 22 SEP 2020 5:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22  ستمبر 2020،           شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا مین ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  نئے چیف انفارمیشن کمشنر اور  انفارمیشن کمشنروں کے تقرر کا عمل جاری ہے۔

سینٹرل انفارمیشن کمیشن میں  چیف انفارمیشن کمشنر کی  مدت کار  26 اگست 2020 کو مکمل  ہوگئی ہے۔ایک انفارمیشن کمشنر کی مدت کار 25 ستمبر 2020 تک مکمل  ہوجائے گی۔  حکومت نے  سینٹرل انفارمیشن کمیشن میں چیف انفارمیشن کمشنر  کے عہدے  اور  انفارمیشن کمشنرز کے  6 عہدوں پر بھرتی کے لئے  9 جولائی  2020 کو اشتہارات جاری کرکے  وقت پر  خالی  آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا تھا۔

ایک اعلی سطحی سرچ کمیٹی سینٹرل انفارمیشن کمیشن میں   چیف انفارمیشن کمشنر اور  انفارمیشن کمشنروں کے عہدے کے لئے  درخواستوں کی جانچ کرنے اور امیدواروں کی  چنیدہ فہرستیں تیار کرتے ہوئے  مختلف امیدواروں کے سلسلے میں متعلقہ معلومات حاصل کرنے کے طریقے اختیار کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5739

                          


(Release ID: 1657993) Visitor Counter : 92