عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کووڈ۔ 19 کے دوران آر ٹی آئی کا کام بہت اچھی طرح کیا گیا ہے: ڈاکٹر جتندر سنگھ


مارچ 2020 سے 17 ستمبر 2020 تک مجموعی طور پر 4491 آن لائن درخواستوں پر کام کیا گیا

Posted On: 22 SEP 2020 5:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  22  ستمبر 2020،           شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے  ٹکنالوجی کے  زبردست استعمال کے ذریعہ  آڈیو/ ویڈیو سہولتوں سے اپیلوں / شکایتوں  کی سماعت کی سہولت فراہم کرانے کے اقدامات کئے۔ آج  راجیہ سبھا میں ایک تحریر جواب میں  انہوں نے کہا کہ  جہاں تک  سینٹرل انفارمیشن کمیشن کا تعلق ہے، مارچ 2020 سے 17 ستمبر 2020 تک  مجموعی طور پر 4491  آن لائن درخواستوں پر کام کیا گیا ہے۔

آر ٹی آئی درخواستیں،فرسٹ اور سیکنڈ اپیلیں  سرکاری حکام کے پاس   داخل کرانے میں شہریوں کی مدد  کرنے کے لئے  اگست 2013 سے ہی عملے اور تربیت کے محکمے کے ذریعہ  آر ٹی آئی آن لائن پورٹل  (https://rtionline.gov.in) چلایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹرل انفارمیشن کمیشن نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے پہلے ہی  آڈیو/ ویڈیو سماعت کی  سہولت  شروع کردی تھی اور  اپیل کنندگان اور  فریق مخالف  کے لئے  جیسا بھی مناسب ہو مختلف ریاستوں میں مختلف ضلع ہیڈ کوارٹروں میں  این آئی سی  اسٹوڈیوز کے ذریعہ  دلی سے باہر کے تمام سیکنڈ اپیلوں/ شکایتوں کے معاملات  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5739

                          



(Release ID: 1657992) Visitor Counter : 131