وزارت دفاع

ابھیاس کی کامیاب آزمائشی پرواز

Posted On: 22 SEP 2020 5:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 ستمبر،       آج اڈیشہ کے بالاسور میں واقع  عبوری ٹیسٹ  رینج سے دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے  ہائی اسپیڈ ایکسپینڈیبل ایریئل ٹارگیٹ (ایس ای اے ٹی) ابھیاس کی کامیاب آزمائش کی۔ آزمائش کے دوران دو ڈیمونشٹریٹر وہیکلوں کو کامیابی کے ساتھ اڑایا گیا۔ ان وہیکلوں کا استعمال مختلف میزائل سسٹموں کی قدر وقیمت مقرر کرنے کے لیے نشانے کے طور پر کیا جاتا ہے۔

ابھیاس کی ڈیزائن سازی اور تیاری کا کام ڈی آر ڈی او سے وابستہ ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسیبلشمنٹ (اے ڈی ای) نے انجام دیا ہے۔اس فضائی وہیکل کو زیریں بوسٹر کو استعمال کرکے روانہ کیا جاتا ہے۔اسے چھوٹے سے گیس ٹربائن انجن کے ذریعے توانائی فراہم کی جاتی ہے اور اس میں ایم ایس ایم ایس پر مبنی   رہنمائی اور کنٹرول کے لیے فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر (ایف سی سی) کے ساتھ رہنمائی کے لیے  انرشل نیوی گیشن سسٹم (آئی این ایس) استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں مکمل طور پر خود مختار پرواز کا نظام قائم کیا جاتا ہے۔ فضائی وہیکل کی جانچ پڑتال کا کام لیپ ٹاپ پر مبنی گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن (جی سی ایس) کے ذریعے کیاجاتا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5733

 


(Release ID: 1657986) Visitor Counter : 195