ٹیکسٹائلز کی وزارت

ملک میں پاور لوم سیکٹر کا فروغ

Posted On: 22 SEP 2020 2:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 ؍ستمبر 2020: ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ حکومت  ہند یکم اپریل 2017 سے پاور ٹیکس انڈیا اسکیم کے تحت  پاور لوم اور متعلقہ مصنوعات وخدمات کے وینچر کیپٹل فنڈ ( ٹیکس فنڈ ) کو نافذ کررہی ہے۔ٹیکس فنڈ کا کم از کم بنیادی فنڈ 35کروڑروپے ہے جس میں حکومت ہند کا تعاون 24.50 کروڑروپے  جبکہ اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (سڈبی)  کا تعاون 10.50  کروڑروپے ہے۔سڈبی وینچر کیپٹل لمٹیڈ (ایس وی سی ایل ) ٹیکس فنڈ کا انویسمنٹ منیجر ہے۔

ٹیکس فنڈ کا مقصد پاورلوم سیکٹر میں  بہت چھوٹی اورچھوٹی صنعتوںمیں  ایکیوٹی کی سرمایہ کاری فراہم کرکے صنعت میں  برانڈ کی تشکیل اور دانشورانہ املا ک  کی تشکیل سے اختراعات کو فروغ دینا اور پاور لوم سیکٹر اور متعلقہ سرگرمیوں  کو  فروغ دینا ہے۔پاور ٹیکس انڈیا اسکیم کے فوائدحاصل کرنے کے لئے مختلف امدادی خدمات کی فراہمی کی خاطر

مفت ہیلپ لائن نمبر :180022201شروع کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گوگل پلے اسٹور سے موبائل ایپ ، آئی پاور ٹیکس ، کو ڈاؤن لو ڈ کیا جاسکتا ہے۔

*************

  م ن۔ وا۔رم

U- 5724


(Release ID: 1657708)