بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان برائے راست کارگو فیری خدمات آج سے شروع ہورہی ہیں
ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان جامع باہمی تعلقات میں ایک اور سنگ میل:جناب منڈاویا
Posted On:
21 SEP 2020 4:28PM by PIB Delhi
جہاز رانی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب منسکھ منڈاویا اور مالدیپ کے نقل و حمل اور شہری بازی کی وزیر محترمہ عائشہ ناہولا نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان براہ راست کارگو فیری سروس کا مشترکہ طورپر آغاز کیا۔
اپنے پہلے سفر کے دوران 200 ٹی ای یو اور 3000 میٹرک ٹن کارگو کی صلاحیت کے ساتھ ایک فیری ٹیوٹی کورن سے آج کوچی کے لئے روانہ ہوگی، جہاں سے یہ شمالی مالدیپ کے کُلہودھوفوشی بندرگاہ کے لئے روانہ ہوگی اور پھر وہاں سے مالے کی بندرگاہ پہنچے گی۔یہ کُلہودھوفوشی26 ستمبر 2020ء کو پہنچے گی اور 29 ستمبر 2020ء کو مالے پہنچنا ہے۔ہندوستان کی جہاز رانی کی کارپوریشن کے ذریعے چلائے جانے والی فیری سروس ایک مہینے میں دو مرتبہ چلے گی اور ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سازو سامان کی نقل و حمل کے لئے کفایت شعار، براہ راست اور متبادل ذرائع فراہم کرے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہاز رانی کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب منڈاویا نے کہا کہ یہ سروس ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان جامع باہمی تعلقات میں ایک اور سنگ میل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس براہ راست کارگو سروس سے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بناکر اور باہمی تجارت کو فروغ دے کر ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
مالدیپ کی نقل و حمل اور شہری ہوابازی کی وزیر محترمہ عائشہ ناہولا نے اس سروس کے آغاز کو ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ اور تعاون کے قریبی اور مستحکم تعلقات کی عکاسی کرنے کے لئے ستائش کی۔
اس سروس کا آغاز گزشتہ برس جون میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورہ مالدیپ کے دوران کئے گئے عزم اور 13 اگست 2020ء کو امور خارجہ کے وزیر ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ کے درمیان منعقدہ ورچوول میٹنگ کے دوران کئے گئے اعلان کی تکمیل ہے۔
ہندوستان کی جہاز رانی کی وزارت ، امور خارجہ کی وزارت اور مالدیپ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
م ن۔ن ع
(22.09.2020)
(U: 5699)
(Release ID: 1657603)
Visitor Counter : 193