شہری ہوابازی کی وزارت

اڑان 4.0 کے پہلے مرحلے کے تحت 78نئے روٹوں کی شناخت اور منظوری دی گئی ہے


آر سی ایس اڑان کےتحت 2024 تک 100 ہوائی اڈے /ہیلی کاپٹر اڈے/ آبی ایروڈروم تعمیر کیے جانے ہیں

Posted On: 21 SEP 2020 4:24PM by PIB Delhi

شہری ہوائی بازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے، آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس)- اڑے دیش کا عام ناگرک (اڑان) ، ماقبل کووڈ کے تحت بولی لگانے کے تین مراحل کے بعد 688 مجاز روٹس عطا کیے گئے۔ جن میں سے 281 روٹوں  پر پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔ 25 مارچ2020 سے 24 مئی 2020 تک مقامی پرواز آپریشن کی معطلی کے بعد مقامی فضائی خدمات بشمول آر سی ایس آپریشن 25 مئی 2020 کی تاریخ سے دوبارہ شروع ہوگئے۔ ایئرلائنس مرحلہ وار انداز میں اعلان کردہ آر سی ایس روٹوں کو شروع کررہی ہیں۔ مزیں برآں اڑان 4.0 کے پہلے مرحلے کے تحت 78 نئے روٹوں کی نشاندہی اور منظوری دی گئی۔ تنفیضی ایجنسی ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ان روٹوں کو منتخب ایئرلائن آپریٹروں (ایس اے او) کودینے کے مرحلے میں ہے۔

 آر سی ایس اڑان کے تحت دیے گئے اور اعلان کردہ روٹوں کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں (ضمیمہ – اے اور بی)

چند اڑان روٹوں پر فضائی خدمات شروع نہ کرنے کی کچھ وجوہات درج ذیل ہیں:

(i       آراضی کی عدم دستیابی کے سبب شہری ہوائی اڈوں پر بنیادی ڈھانچے کی کمی، ایئرپورٹ آپریٹروں کے ذریعے ضابطوں کی تعمیل میں تاخیر، ہوائی اڈوں تک سڑک رابطے کی کمی۔

(ii      ایئرلائنسوں کے  ذریعے شیڈول کم میوٹرآپریٹرس پرمٹ حاصل کرنے سے متعلق طریقہ کار کی عدم تکمیل۔

کووڈ-19 کے سبب ہوائی اڈوں میں سول کاموں کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح فضائی آپریشن کی معطلی کے سبب نئے روٹوں پر فضائی خدمات کا آغاز متاثر ہوا۔

بولی لگانے کے چوتھے مرحلے کا آغاز 3دسمبر2019 کو ہوا، آرسی ایس اڑان کے تحت بولی کے متعدد مراحل میں منظوری دیے گئے 100 ہوائی اڈوں/ ہیلی کاپٹر اڈوں/ آبی ایروڈرومس 2024 تک  تعمیر کیے جانے ہیں۔

 

 

************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5691



(Release ID: 1657595) Visitor Counter : 155