خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نےآئی سی ڈی ایس نظام کے تحت تغذیہ کی جاری تشریحات کے ساتھ آیوش نظام کے اجتماع کے لئے آیوش کی وزارت کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے


نشان زد آنگن واڑی سینٹروں میں میڈیسنل گارڈنز تیار کئے جائیں گے۔ اے ڈبلیو سی ایس میں خواتین اور بچے یوگا کلاسوں کا فائدہ اٹھائیں: زوبن ایرانی

اشتراک ناقص تغذیہ کو جڑ سے ختم کرنےمیں مددگار ثابت ہوگا:شری پدیسونائک

Posted On: 20 SEP 2020 5:01PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے آیوروید یوگا، نیچروپیتھی، یونانی اور ہومیوپیتھی (آیوش) کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں، تاکہ امبریلا آئی سی ڈی ایس پروگرام کے تحت جاری تغذیہ انٹرونیشن کے ساتھ آیوش نظام کی تکمیل کے ذریعے ناقص غذا کی لعنت کو کنٹرول کرنےکے لئے مل کر کام کریں۔ مفاہمت نامہ پر دستخط ڈبلیو سی ڈی کے سکریٹری جناب رام موہن مشرا نے کیے اور ویدیا جناب راجیش کویٹچا نے کیے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی اور ٹیکساٹل کی مرکزی وزیر محترمہ زوبن ایرانی اور آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب شری پدیسو نائک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G9Q3.jpg

 

 

 ناقص تغذیہ کو جڑ سے ختم کرنےکی کوششوں میں دونوں وزارتوں کے درمیان مفاہمت نامہ کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نےکہا کہ ہر آنگن واڑی میں ایک نئی نٹری گارڈن کے نشانے کے ساتھ نشان زد آنگن واڑی سینٹروں میں میڈیسنل گارڈنز بھی تیار کیے جائیں گے۔ ان آنگن واڑی سینٹروں میں خواتین اور بچے یوگا کلاسوں کا فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سائنس اور آیوروید ٹارگیٹ گروپوں میں تغذیہ کے معیارات کے حصول میں مدد کریں گے۔ جناب شری پد یسو نائک نے کہا کہ آیوش کی پریکٹسیز ہندوستانی روایت میں کافی گہری ہیں۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور آیوش کی وزارت ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ ایک ساتھ آگے آئے ہیں تاکہ ناقص تغذیہ کو جڑ سے ختم کیا جاسکے اور عوام خصوصاً خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتر کیا جاسکے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZJN5.jpg

اشتراک کے حصے کے طور پر آیوش کی وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے امبریلا آئی سی ڈی ایس پروگرام کے ان مستفدین کو تعاون فراہم کرے گی، جو آنگن واڑی سینٹرس میں شرکت کررہے ہیں۔ایم ڈبلیو سی ڈی اور آیوش کی وزارت کے درمیان اجتماع سے آیوروید یوگا کے اصولوں اور پریکٹسیز اور آیوش کے دیگر نظام کے ذریعے ناقص تغذیہ سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور خواتین اور بچوں کی مجموعی فلاح کے لئے کونٹیکسٹ یعنی سیاق وسباق کا مخصوص حل فراہم ہوگا۔ آیوش ناقص تغذیہ کے حل کے لئے مختلف تشریحات کے نفاذ کے لئے تکنیکی رہنمائی اور تعاون فراہم کرے گا۔ ڈبلیو سی ڈی کی وزارت آنگن واڑی سینٹروں کے ذریعے آیوش نظام  کی آؤٹ ریچ (رساں) کو ممکن بنا سکے گی۔

مشترکہ کوششوں میں ہربل گارڈنز کا قیام شامل ہوگا جہاں مستفدین کو براہ راست دکھایا جائے گا کہ کس طرح گھر پر مبنی مختلف تیاریوں کے ذریعے انہیں استعمال کریں۔ آنگن واڑی سینٹروں میں یوگا سیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-5582



(Release ID: 1657576) Visitor Counter : 196