سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت انفرادی مستفدین کے ساتھ ساتھ ایس سی اور او بی سی زمروں پر مشتمل ایس ایچ جیز کے لئے سود پر مالی امداد کے لئے ایک نئے مالی ماڈل لاگو کرنے جارہی ہے

Posted On: 20 SEP 2020 4:25PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت انفرادی مستفدین کے ساتھ ساتھ ایس سی اور او بی سی زمروں پر مشتمل ایس ایچ جیز کے لئے انٹریسٹ سب وینشن (سود پر امداد) کے لئے ایک نئے مالی ماڈل  کو لاگو کرنے جارہی ہے۔ ایس سی، ایس ایچ جیز مستفدین کے لئے نیشنل شیڈول کاسٹ فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس سی ایف ڈی سی) لاگو کرنے والی ایجنسی ہوگی اور نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) او بی سی، ایس ایچ جیز مستفدین کے لئے نافذ کرنے والی ایجنسی ہوگی۔

اس ماڈل کا مقصد نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (این آر ایل ایم) یا نیشنل اربن لائیولی ہڈ مشن یا اُن نبارڈ انفرادی مستفدین کے تحت بنائے گئے اہل یا مجاز ایس ایچ جیز کو سود کی کم شرح کا براہ راست فائدہ فراہم کرنا ہے جو پبلک سیکٹر کے بینکوں وریجنل رورل بینکوں اور اسی طرح کے مالی اداروں کے ذریعے قرضے حاصل کیے ہیں۔

مزید یہ کہ وزارت حسب ذیل دو اسکیمیں پہلے ہی نافذ کررہی ہے، جس میں سماج کے محروم طبقوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔

  1. او بی سی اور معاشی اعتبار سے پسماندہ طبقات کے لئے بیرون ملک مطالعہ کے واسطے تعلیمی قرض پر ڈاکٹر امبیڈکر انٹریسٹ (سود) سبسڈی۔ اس اسکیم کے تحت 20 لاکھ روپے تک کے قرض پر حاصل کی گئی سود سبسڈی نوڈل بینک کے ذریعے مستفدین میں تقسیم کی گئی۔ایسے امیدوار بھی جن کے والدین کی تمام وسائل سے سالانہ 8 لاکھ روپے تک کی آمدنی ہے، اس اسکیم کے تحت قرض کے لئے مجاز ہے۔
  2. این بی سی ایف ڈی سی ایسے پسماندہ طبقوں کے محروم سیکشن کو سود کی رعایتی شرح پر قرض فراہم کرتی ہے جن کی سالانہ فیملی آمدنی تین لاکھ روپے سے کم ہے۔ یہ قرض آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لئے دیا جاتا ہے تاکہ اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسیوں کے ذریعے خودروزگار مواقع کو فروغ دینا ہے۔ آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ قرض کی حد 15.00لاکھ روپے ہے۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں سماجی انصاف اور ماحولیات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گوجر نے دی۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-5581



(Release ID: 1657573) Visitor Counter : 103