سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت 2025 تا 2018 کے لئے ڈرگ کی مانگ کو پورا کرنےکے لئے ایک قومی ایکشن پلان لاگو کررہی ہے


وزارت نے سب سے زیادہ متاثرہ 272 ضلعوں میں نشہ مکت بھارت ابھیان کا آغاز کیا

Posted On: 20 SEP 2020 4:27PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت 2025-2018 کے لئے ڈرگ کی مانگ کو کم کرنےکے لئے ایک قومی ایکشن پلان نافذ کررہی ہے۔ وزارت نے ایک ایکشن پلان بھی تیار کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ایک کثیر رخی حکمت عملی کے ذریعے ڈرگ کے استعمال کے منفی نتائج کو کم کرتا ہے۔ ڈرگ کی مانگ کم کرنے کے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) کے تحت سرگرمیوں میں اسکول، کالجز، یونیورسٹیوں میں بیداری پیدا کرنےکا پروگرام ووالدین کے ساتھ ورکشاپ، سینمارس، کمیونٹی میں بالغوں اور نوجوانوں کے لئے کمیونٹی پر مبنی انٹرایکشن انٹروپنشن پروگرام شامل ہیں۔ علاج کی سہولتوں اور سروس فراہم کرانے والوں کی صلاحیت سازی کی بھی اس میں گنجائش ہے۔

وزارت نے ملک بھر کے حساس ضلعوں میں فوکس انٹروینشن پروگرام بھی شروع کئے ہیں جن کا مقصد کمیونٹی کی شرکت کو بڑھانا ہے اور ڈرگ کی مانگ کو کم کرنے میں عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اجتماعی اقدامات کو فروغ دینا ہے اور ایسے افراد اور گروپوں میں جو نشے کے عادی ہیں خود اپنی مدد کرنے کی کوشش کو فروغ دینا ہے۔

وزارت سب سے زیادہ متاثرہ 272 ضلعوں میں نشہ مکت بھارت ابھیان شروع کیا ہے اور اس میں ادارہ جاتی تعاون، کمیونٹی رسائی اور بیداری پیدا کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو سے ملنے والے ان پٹس یعنی معلومات کی بنیاد پر ان اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے اور وزارت کی طرف سے جامع قومی سروے کی تحقیقات کرائی گئی ہیں۔ 15 اگست 2020 سے 272 ضلعوں میں نشہ مکت بھارت ابھیان جاری ہے جو 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گا۔

ابھیان ایکشن پلان کے حسب ذیل حصے ہیں۔

  1. کمیونٹی خاص کر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے پروگرام۔
  2. اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں پر توجہ دینا۔
  3. کمیونٹی آؤٹ ریچ اور انحصار آبادی کی نشاندہی۔
  4. اسپتال سیٹنگس میں علاج کی سہولتوں پر توجہ
  5. سروس فراہم کرانے والوں  کو صلاحیت سازی کا پروگرام

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے دی۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-5580



(Release ID: 1657570) Visitor Counter : 191