وزارت دفاع
بلٹ پروف جیٹکس
Posted On:
21 SEP 2020 4:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 ستمبر 2020، رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں جناب شنمگا سندرم کے کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فوجیوں کو بلٹ پروف جیکٹ (بی سی جے) اور بلیسٹک ہیلمیٹ اتھارائزیشن اور آپریشنل ضرورتوں کے مطابق فراہم کرائے جاتے ہیں۔ 186138 بی پی جے اور 158279 بیلسٹک ہیلمیٹ کے حصول کے لئے بالترتیب اپریل 2018 اور دسمبر 2016 کو ٹھیکے دیئے گئے۔ انٹرنل کمیونیکیشن گیئر سے لیس بیلسٹک ہیلمیٹ بھی اس حصولیابی کا حصہ ہیں۔
بی پی جے کی حصولیابی جنرل اسٹاف کوالی ٹیٹیو ریکوائرمنٹ (جی ایس کیو آر) کے مطابق کی جاتی ہے، جس پر مسلح دستوں کی آپریشنل ضرورتوں کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کی جاتی ہے۔
ہر بار سپاہیوں کی اموات کی ایسی وجوہات کا واضح طور پر تعین مشکل ہے جس کا سبب بی پی جے کو بتایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-5682
(Release ID: 1657467)
Visitor Counter : 118