پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
کووڈ19کی وبا کی دوران ایل پی جی سلینڈرکی تقسیم
Posted On:
21 SEP 2020 1:39PM by PIB Delhi
پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے ایک حصہ کے طورپر ،یکم اپریل 2020 کو شروع ہوئی تین ماہ تک چلنے والی ایک اسکیم پی ایم یو وائی فائدہ دہندگان کو مفت ایل پی جی سلینڈر تقسیم کرنے کےلئے نافذ کی گئی تھی۔ اس اسکیم میں اب 30 ستمبر 2020 تک ان لوگوں کےلئے توسیع کی گئی ہے ، جنہیں سلینڈر خریدنے کےلئے ایڈوانس قرض فراہم کیا جا چکا تھا لیکن وہ 30 جون 2020 تک بھی سلینڈر نہیں خرید پائے۔اس اسکیم کے تحت 16 ستمبر2020 تک ،13.57 کروڑ سلینڈر پی ایم یو وائی فائدہ دہندگان کو تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بتایا کہ ان کے ذریعہ خریدے گئے ایل پی جی سلینڈر بھارت میں ہی بنے ہیں اور کوئی برآمدات نہیں ہوئی۔اس کےعلاوہ ایل پی جی کا یہ ملکی پروڈکشن ڈیمانڈ سے کم ہے،البتہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے خسارے کی بھرپائی اور ملک میں ایل پی جی کی بہتر سپلائی کےلئے ایل پی جی کی برآمدات کرتی ہیں۔اپریل 2020 سے جون 2020 کے دوران ملک میں ڈیمانڈ کا 44فی صد ایل پی جی کے گھریلو پروڈکشن سے پورا کیا گیا اور 56 فی صد برآمدات سے پورا کیا گیا۔
گھریلو ایل پی جی صارفین کو بین الاقوامی بازار میں ایل پی جی کی قیمتوں میں آنے والے اتارچڑھاؤ سے بچانے کےلئے ، سب سڈی والے گھریلو ایل پی جی کی قیمتیں حکومت طے کرتی ہے۔پہل اسکیم کےتحت گھریلو ایل پی جی کی قیمتوں پر ماہانہ ایل پی جی سب سڈی پر متعلقہ جائزے کے ساتھ ،بین الاقوامی ایل پی جی کی قیمتوں کے ساتھ ہر مہینے نظر ثانی کی جاتی ہے ۔ غیر سب سڈی قیمت والا سلینڈر خریدنے کے بعد مجوزہ سب سڈی براہ راست صارفین کی بینک اکاؤنٹ میں جاتی ہے اور سب سڈی کا بوجھ حکومت برداشت کرتی ہے۔حال میں دہلی کے بازاروں میں 14.2کلوگرام ایل پی جی سلینڈر کی فروخت قیمت 594 روپے ہے۔
یہ معلومات راجیہ سبھا میں آج پٹرول اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے تحریری جواب میں دی۔
*************
( م ن۔ ام (
U. No. 5674
(Release ID: 1657243)
Visitor Counter : 256