صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 اسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولت

Posted On: 20 SEP 2020 8:30PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 ستمبر 2020 / یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیرمملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ وزیرموصوف نے بتایا کہ  کووڈ 19 کے  مریضوں کے مناسب رلاج کے لئے سرکار نے ریاستی سرکاروں کو خصوصی طور پر کووڈ 19 کے لئے مختص صحت مراکز کے سہ جہاتی انتظامی کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

1.معمولی  علامتوں اور علامتیں ظاہرہونے سے پہلے کے مریضوں کیلئے کووڈ نگہداشت مراکز، جن میں آئیسولیشن بستر موجودہوں۔

2. معتدل معاملوں کے لئے آکسیجن کی سہولت والے بستروں کے ساتھ کووڈ کے لئے مختص صحت مراکز (ڈی سی ایچ سی)۔

3.انتہائی نگہداشت والے سنگین معاملات کے لئے کووڈ کے لئے مختص اسپتال ( ڈی سی ایچ)۔

غیر کووڈ بیماریوں کے علاج کے لئے داخل ہونے والےمریضوں کو کووڈ  مریضوں سے انفیکشن ہونے سے بچانے کے لئے مذکورہ بالا بستروں کو  کووڈ مریضوں کے علاج کے علاوہ کسی دیگر مریض کے علاج کے لئے استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ایک تدریجی اپروچ اختیار کی ہے اور ریاستوں کو حسب ضرورت کووڈ -19 اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کے لئے رہنمائی فراہم کی ہے۔ ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ  مریضوں کی تعداد اور متوقع شرح اضافہ کی بنیاد پر مطلوبہ تعداد میں آئیسولیشن اور آکسیجن کے حامل انتہائی نگہداشت والے بستروں کی پہلے سے منصوبہ بندی کر لیں۔

کووڈ -19 پورٹل پر ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق 18 ستمبر 2020 تک ریاست وار اسپتالوں، کووڈ کے لئے مختص مراکز (سرکاری اور پرائیویٹ دونوں)  میں بستروں کی تعداد نیچے دیئے گئے ضمیمے میں فراہم کی گئی ہے۔ تاہم چونکہ صورت حال تغیر پذیر ہے اس لئے بستروں کے استعمال کی صورتحال یومیہ بنیاد پر بدل رہی ہے۔

ضمیمہ -1

ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام خطہ

اسپتالوں کی تعداد

جملہ آئیسولیشن بستر (آئی سی یو بستروں کو چھوڑ کر)

تصدیق شدہ معاملوں کے آئیسولیشن بستر

مشکوک معاملوں کے آئیسولیشن  بستر

آکسیجن کی سہولت کے حامل بستر

جملہ انتہائی نگہداشت والے بستر

جزائر انڈمان اورنکوبار

23

1173

915

258

165

24

آندھراپردیش

581

102867

85777

16607

16902

4846

اروناچل پردیش

104

2854

1449

1403

172

62

آسام

387

30558

24784

5746

1682

396

بہار

357

36617

28440

8173

6814

650

چنڈی گڑھ

21

3439

2789

650

885

113

چھتیس گڑھ

228

22231

18013

4218

1544

722

دادر اورنگرحویلی

5

1190

628

560

200

46

دمن اور دیو

7

559

229

330

139

21

دلی

162

25719

19929

5790

10023

2617

گوا

45

1678

1410

268

178

134

گجرات

718

49972

38741

11410

14708

4942

ہریانہ

801

56286

27905

28381

5985

2227

ہماچل پردیش

66

3413

3109

304

763

86

جموں اور کشمیر

297

23122

19058

4364

3213

436

جھارکھنڈ

279

17797

13885

4014

3185

393

کرناٹک

1809

138725

92780

46515

17162

4963

کیرالہ

327

39698

25838

13860

4082

2822

لداخ

5

276

246

30

109

37

لکش دیپ

11

102

44

58

21

14

مدھیہ پردیش

939

70094

37233

32861

14616

2673

مہاراشٹر

3328

350340

200266

149917

56737

14866

منی پور

38

2471

2315

156

358

47

میگھالیہ

58

2212

1552

660

345

83

میزورم

58

2731

2370

361

308

44

ناگالینڈ

14

681

536

145

142

54

اڈیشہ

246

30206

17088

13118

4129

554

پڈوچیری

17

1318

901

427

339

110

پنجاب

284

26805

14187

12648

4266

1643

راجستھان

417

43206

26365

16817

8449

1797

سکم

14

1065

842

223

229

20

تمل ناڈو

1259

191301

127162

64189

25409

8439

تلنگانہ

56

15604

14814

790

2794

1782

تریپورہ

27

2058

1856

202

230

74

اترپردیش

757

154428

150384

4044

11413

4256

اتراکھنڈ

434

30635

19864

10771

2174

481

مغربی بنگال

1224

70591

14127

56465

12635

1284

 

(م ن۔ ع ا۔ ک ا)

U-5670



(Release ID: 1657215) Visitor Counter : 144