امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے پارلیمنٹ میں زراعتی اصلاحات سے متعلق دواہم ترین بلوں کی منظوری کو ہندوستان کے زرعی شعبے میں ترقی کا ایک بے مثال دورکاآغازقراردیاہے


‘‘ان بلوں کی منظوری سے زرعی شعبے میں ہمارے کسانوں کی مجموعی ترقی اورانھیں مستحکم کرنے کی جانب وزیراعظم جناب مودی کے مصمم عزم کا اظہارہوتاہے ’’

‘‘وہ لوگ جنھوں نے ووٹ بینک کی سیاست میں الجھاکرکسانوں کو دہائیوں تک تاریکی اور غربت کا شکاررکھا ،وہ آج پھر اس تاریخی فیصلے کی مخالفت کرکے ،کسانوں کو بھڑکا اورانھیں گمراہ کررہے ہیں ،جو مودی سرکارنے کسانوں کے مفاد میں کیاہے ’’

‘‘میں اپنے کسان بھائیوں کو یہ یقین دلاناچاہتاہوں کہ اگرکوئی ان کے بہترین مفاد کے بارے میں سوچتاہے ،تو وہ وزیراعظم ، جناب مودی ہیں ’’

‘‘ مودی سرکارکی یہ زراعتی اصلاحات ہمارے کسان بھائیوں کو دلالوں کے چنگل سے نجات دلوائیں گی، جنھوں نے انھیں ان کے حق سے محروم رکھاہے ’’

‘‘ان زراعتی اصلاحات کے ذریعہ کسان اپنی پیداوارکو، اپنی مرضی کے مطابق ،کہیں بھی فروخت کرکے درست قیمت حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں گے ،جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا’’

‘‘ایم ایس پی کا نظام بدستورقائم رہے گا اورسرکاری خریدبھی جاری رہے گی ’’

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 SEP 2020 8:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،20ستمبر  : مرکزی وزیرداخلہ ، جناب امت شاہ نے آج پارلیمنٹ میں زرعی اصلاحات سے متعلق دواہم ترین بلوں کی منظوری کو سراہاہے ۔ وزیراعظم ،جناب نریندرمودی کاشکریہ اداکرتے ہوئے ٹوئٹ کے سلسلے میں کہا‘‘ان بلوں کی منظوری سے زرعی شعبے میں ہمارے کسانوں کی مجموعی ترقی اورانھیں مستحکم کرنے کی جانب وزیراعظم جناب مودی کے مصمم عزم کا اظہارہوتاہے ۔یہ ہندوستان کے زرعی شعبے میں ترقی کے  ایک بے مثال دورکا آغازقراردیاہے۔’’

جناب امت شاہ نے کہا‘‘وہ لوگ جنھوں نے ووٹ بینک کی سیاست میں الجھاکرکسانوں کو دہائیوں تک تاریکی اور غربت کا شکاررکھا ،وہ آج پھر اس تاریخی فیصلے کی مخالفت کرکے ،کسانوں کو بھڑکا اورانھیں گمراہ کررہے ہیں ،جو مودی سرکارنے کسانوں کے مفاد میں کیاہے۔ میں اپنے کسان بھائیوں کو یہ یقین دلاناچاہتاہوں کہ اگرکوئی ان کے بہترین مفاد کے بارے میں سوچتاہے ،تو وہ وزیراعظم ، جناب مودی ہیں۔’’

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا ‘‘مودی سرکارکی یہ زراعتی اصلاحات ہمارے کسان بھائیوں کو دلالوں کے چنگل سے نجات دلوائیں گی، جنھوں نے انھیں ان کے حق سے محروم رکھاہے۔’’

جناب امت شاہ نے کہا‘‘ان زراعتی اصلاحات کے ذریعہ کسان اپنی پیداوارکو، اپنی مرضی کے مطابق ،کہیں بھی فروخت کرکے درست قیمت حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں گے ،جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔’’

انھوں نے مزید کہا‘‘ایم ایس پی کا نظام بدستورقائم رہے گا اورسرکاری خریدبھی جاری رہے گی۔’’

راجیہ سبھامیں آج کسانوں کی پیداوارکی تجارت اورکامرس (فروغ اورسہولت کی فراہمی )بل 2020اور قیمتوں کی یقین دہانی اور زراعت سے متعلق خدمات کے لئے کسانوں کے (تفویض اختیارات اورتحفظ )سمجھوتے کا بل 2020

کو منظوری دی گئی ۔ دونوں بلوں کو لوک سبھا میں پہلے ہی منظوری دی جاچکی تھی ۔

کسانوں کی پیداوارکی تجارت اورکامرس (فروغ اورسہولت کی فراہمی )بل 2020کے تحت ایک ایسا اقتصادی نظام وضع ہوگا،جس میں کسان اور تاجروں کوکسانوں کی پیداوارکی خریدوفروخت کی آزادی حاصل ہوگی، جس سے ایک موثر،شفاف اورپابندیوں سے آزاد بین ریاستی اوراندرون ریاست تجارت کو فروغ دینے کے لئے ،مقابلہ جاتی ، متبادل تجارتی چینلوں کے ذریعہ، بہترقیمتیں حاصل ہوسکیں گی ۔

قیمتوں کی یقین دہانی اور زراعت سے متعلق خدمات کے لئے کسانوں کے (تفویض اختیارات اورتحفظ ) سمجھوتے کے بل 2020کے تحت ،زراعتی سمجھوتوں سے متعلق ایک قومی طریقہ کارفراہم ہوگا، جو کسانوں کو، زرعی کاروباری فرموں ، پروسیسروں ، تھوک بیوپاریوں ، برآمدکاروں اور بڑے خوردہ تاجروں کے ساتھ تجارت کرنے اور انھیں فارم خدمات کے ساتھ ساتھ  ایک باہمی طورپرمتفقہ رائے کے مطابق ،بہترخدمت پر،اپنی مستقبل کی فصلوں کو سیدھے اورشفاف طریقے سے فروخت کرنے کے لئے  اختیارات دے گانیز وہ اس سے متعلقہ دیگرمعاملات کو بھی طے کرسکیں گے ۔

 

***********

 

( م ن۔  اع۔  ع آ)

(21.09.2020)

U-5658

 


(ریلیز آئی ڈی: 1657192) وزیٹر کاؤنٹر : 207