وزارت آیوش

کووڈ-19 کے لیے آیورویدک ادویات اور پرٹوکول

Posted On: 18 SEP 2020 7:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر،       ایس اے آر ایس او وی-2 انفیکشن اور کووڈ-19 بیماری کے سلسلے میں ترمیم شدہ ایکسٹرا مورل ریسرچ (ای ایم آر) اسکیم کے تحت کل ملا کر آیورویدک دواؤں کی  247 تجویزیں موصول ہوئی ہیں۔ان 224 تجویزوں میں سے 21 تحقیقی تجاویز ہیں جنکی سفارشت ایس اے آر ایس / کووڈ کیسوں کے لیے آیوروید کی مجاز اتھارٹی نے کی ہے۔ انھیں فنڈنگ کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔

آیوش کی وزارت نے ایک بین انضباطی آیوش آر اینڈ ڈی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ اس ٹاسک فورس نے امراض کو روکنے والے  دواؤں کے جائزے اور کووڈ ا-19 کے مثبت کیسوں کی اضافی دواؤوں کے سلسلے میں  کلینیکل تحقیقی  پروٹوکول مرتب کیے ہیں اور ڈیزائن کیے ہیں۔  پورے ملک میں مختلف  معروف تنظیموں کے ماہرین کے جائزے اور صلاح ومشورے سے  ایسا کیا گیا ہے۔ چار مختلف  ادویات مثلاً اشوگندھا، یاشتی مدھو، گڈوچی + پیپلی اور متعدد جڑی بوٹیوں والے مرکب (آیوش-64) کا جائزہ لینے کے لیے  ماہرین کام کر رہے ہیں۔ آیوش کی وزارت نے  آیوش دواؤں کے استعمال کی قبولیت کے سلسلےمیں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے آیوش سنجیونی موبائل ایپلی کیشن بھی شروع کیے ہیں۔پچاس لاکھ کی آبادی کو ہدف مقرر کرکے کووڈ-19 کی روک تھام کے سلسلے میں آیوش کی دواؤں کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ تمام جائزے مختلف مراحل میں ہیں۔

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود  کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5638

 



(Release ID: 1656711) Visitor Counter : 139