کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کسانوں کو قانونی طور پر نوٹیفائیڈ ‘ زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت ’ پر یوریا فراہم کیا جا رہا ہے : سدانند گوڑا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 SEP 2020 4:14PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،18 ستمبر / کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں مطلع کیا کہ حکومتِ ہند نے فرٹیلائزر کو ضروری اشیاء سے متعلق قانون – 1955 ( ای سی اے ) کے تحت ضروری اشیاء کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے اور ای سی ایکٹ کے تحت فرٹیلائزر ( کنٹرول ) آڈر ( ایف سی او ) ، 1985 اور فرٹیلائزر ( موومنٹ کنٹرول ) آڈر -1973 کے تحت نوٹیفائی کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کو مناسب اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ فرٹیلائزر کی کالا بازاری کو روکنے کے علاوہ مقرر کردہ ایم آر پی پر فرٹیلائزر کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔ ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ ایف سی او 1985 اور ضروری اشیاء کے قانون 1955 کے ضابطوں کے تحت تلاشی کی کارروائی انجام دیں اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کریں اور فرٹیلائزر ضبط کریں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں کو یوریا قانونی طور پر نوٹیفائی زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت ( ایم آر پی ) پر فراہم کیا جا رہا ہے ۔ 45 کلو گرام یوریا کے بیگ کی ایم آر پی 242 روپئے ( نیم کے ملمع والا یوریا اور ٹیکس کے چارجز کے علاوہ ) ہے اور یوریا کے 50 کلوگرام کے بیگ کی ایم آر پی 268 روپئے فی بیگ ہے ، جس میں نیم کے ملمع اور ٹیکس کے چارجز شامل نہیں ہیں ۔ اسی مناسبت سے تمام کسانوں کو سبسڈی والی قیمت پر یوریا سپلائی کیا جا رہا ہے ۔
وزیر موصوف نے ایوان کو بتایا کہ کسی بھی ریاستی حکومت سے فرٹیلائزر کے محکمے کو ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ، جس میں کہا گیا ہو کہ کسان مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر یوریا خرید رہے ہیں ۔
جناب گوڑا نے یہ بھی کہا کہ ملک میں یوریا کی کوئی کمی نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (18-09-2020)
U. No. 5607
(ریلیز آئی ڈی: 1656540)
وزیٹر کاؤنٹر : 141