وزارتِ تعلیم

حکومت نے بھارتی تعلیمی اداروں کی عالمی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں:وزیر تعلیم

Posted On: 17 SEP 2020 5:52PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال‘نشنک’ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے قوم کے تئیں پابند عہد ہے، تاکہ انہیں عالمی معیار کے تعلیمی و تحقیقی اداروں میں تبدیل کرنے کے کام میں ان کی مدد کی جاسکے۔اس تناظر میں 2017ء میں انسٹی ٹیوشن آف ایمیننس (آئی او ای)اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے تحت یوجی سی نے 10 سرکاری اور 10 نجی اداروں کو آئی او ای یعنی نامور ادارے قرار دیا تھا۔اس اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ ان اداروں کو اس لائق بنایا جائے کہ وہ عالمی درجہ بندی کے کسی بھی معروف فریم ورک کے تحت چوٹی کے 500 تعلیمی اداروں کے  زمرے میں اپنی جگہ بناسکے۔سرکاری اداروں کو 5برسوں کی مدت کے دوران 1000کروڑ روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔ ان تعلیمی اداروں کو جو گرانٹ ملتی ہے، وہ  اس کے علاوہ  ہے۔ نجی شعبے کے جن اداروں کو منتخب کیاگیا ہے، انہیں اختراعات اور تخلیقیت کو فروغ دینے کے لئے خود مختاری دی جائے گی۔آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای)نے ملک میں تکنیکی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعدد معیاری اقدامات کئے ہیں، جن میں امتحانات سے متعلق اصلاحات ، انٹرن شپ کو لازمی قرار دینا ، طلباء کے لئے انڈکشن پروگرام ، معیاری نصاب پر نظر ثانی ، انٹرن شپ ، اسٹارٹ اَپ اور اساتذہ کی تربیت کے لئے قومی اقدام ، وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت نےبھارت کے تعلیمی اداروں کی عالمی درجہ بندی کو بہتر بنانے اور یونیورسٹیوں  ؍تعلیمی اداروں میں ریسرچ کی مقدار اور معیار میں اضافہ کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔اس کے لئے متعدد اسکیموں ، ایوارڈز ، فیلو شپ، چیئرس اور مالی امداد سے متعلق پروگرام شامل ہیں، جن میں بنیادی سائنسی تحقیق(بی ایس آر)ممتاز کارکردگی پیش کرنے کاامکان رکھنے والی یونیورسٹیاں اور کالج (یو پی ای؍سی پی ای)، امپیکٹنگ ریسرچ اینوویشن اینڈ ٹیکنالوجی(آئی ایم پی آر آئی این ٹی)، اُچتر آوِشکار یوجنا(یو اے وائی )، اسکیم ، امپیکٹ فل پالیسی ریسرچ اِن سوشل سائنسز(آئی ایم پی آر ای ایس ایس)، اسکیم فار ٹرانس-ڈسپلنری ریسرچ فار انڈیاز ڈیولپنگ اکانومی اسٹرائیڈ، اسکیم فار پروموشن آف اکیڈمک اینڈ ریسرچ کولیبریشن، مائنر اینڈ میجر ریسرچ پروجیکٹ(ایم آرپی)، ممتاز مراکز ، ریسرچ پارکوں اور ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹروں(ٹی بی آئی)کا قیام ، پرائم منسٹر ریسرچ فیلو، اسٹڈی اِن انڈیا، ریسرچ ورک شاپ، سیمینار اور کانفرنسز اور ایمیریٹس فیلو شپ وغیرہ شامل ہیں۔

اے آئی سی ٹی ای اپنی اسکیموں یعنی فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ریسرچ کے کاموں سے وابستہ اساتذہ کو مالی امداد فراہم کرتی ہے، کانفرنسوں  کے انعقاد اور سفر کے لئے رقم فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ یہ بین الاقوامی کانفرنسوں؍سیمیناروں میں شرکت کے لئے بھی گرانٹ دیتی ہے۔

 

********

م ن۔م م۔ن ع

(U: 5593)


(Release ID: 1656074) Visitor Counter : 198