وزارتِ تعلیم

ہندستانی تعلیمی اداروں کی عالمی رینکنگ میں سدھار لانے کے لئے  حکومت نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں:وزیر تعلیم

Posted On: 17 SEP 2020 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17ستمبر  2020/ حکومت ہند قوم کے لئے  اعلی تعلیمی اداروں کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے  تاکہ وہ  عالمی معیار کے  تدریسی اور تحقیقی  ادارے  بنیں۔  اس تناظر میں ، انسٹی ٹیوشن آف ایمینینس (آئی اے  ای)اسکیم کا آغاز  سال 2017 میں کیا گیا جس کے تحت یو جی  سی نے دس سرکاری اور دس نجی   اداروں کو  آئی اے ای  قرار دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد دنیا کے  مشہور  رینکنگ فریم ورک میں سے  کسی میں بھی  اعلی تاثر کے اندر  درجہ بندی /رینکنگ  حاصل کرنے کے قابل بناناہے۔  اس کے لئے ، پہلے سے ملنے والی گرانٹ  کے علاوہ سرکاری  اداروں کو پانچ سال کی مدت میں ایک ہزار کروڑ کی مالی مدد  ملے گی۔ نجی شعبے سے چنندہ اداروں میں  اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے  خود مختاری ہوگی ۔ آل انڈیا کونسل برائے  ٹکینیکل ایجوکشن  (اے آئی سی ٹی ای) نے متعدد  اقدامات جیسے  امتحانات میں اصلاحات، لازمی انٹرنشپ  ، طلبا کے لئے انڈکشن پروگرام، ماڈل نصاب میں نظر ثانی ، انٹرنشپ،  صنعت کی تیاری کو تسلیم کرنا، اسٹارٹ اپ اور اساتذہ کی تربیت کے لئے  قومی اقدام وغیرہ شامل ہیں۔ ملک میں تکنیکی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی زور  دیاجا رہا ہے۔

اس کے علاوہ  حکومت نے 18 دسمبر 2017 پوشن ابھیان کی شروعات کی ہے۔  پوشن ابھیان کا مقصد 0 سے چھ سال کے عمر کے بچے، دوشیزاؤں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں اور ان کے بچوں میں  تغذیہ کی حالت میں   سدھار کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت کئی اہم سرگرمیاں مخلتلف دیگر پرواموں کے ساتھ کنورزن کو یقینی بنارہی ہے؛ اطلاعاتی تکنالوجی نے خدمات کی تقسیم اور مداخلت کو مستحکم کرنے کے لئے کامن ایپلی کیشن سافٹ ویئر بنایا ہے  ، عوامی تحریک کے لئے لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے  سماجی طور پرمتحرک اور سرگرم  اور بیداری کی وکالت ،اور  فرنٹ لائن فنکشنریز کی صلاحیت کی تعمیر، اہداف کو حاصل کرنے کے لئے   ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی کرنا وغیرہ  شامل ہیں۔

حکومت نے ہندستانی  تعلیمی اداروں کے   عالمی رینکنگ میں  سدھار لانے کے لئے  اور مختلف   اسکیموں، ایوارڈز، فیلو شپ، چیئرس اینڈ پروگرام  کے ذریعہ  یونیورسٹیوں اور اداروں میں تحقیق کی  کوالٹی اور کوانٹیٹی (مقدار اور معیار) بڑھانے کے لئے ایس اینڈ ٹی موضوعات جیسے  بیسک  سائنٹفک ریسرچ (بی ایس آر) یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لئے پوٹینشل فار ایکسیلینس(یو ٹی ای/سی پی ای)امپیکٹنگ ریسرچ  انوویشن اینڈ  ٹکنالوجی (آئی ایم پی آر ای این ٹی) اترکراویشکار یوجنا(یو اے وائی) اسکیمیں، سوشل سائنس نے امپیکٹنگ ایجوکیشن  ریسرچ  (امپریس،ٹرانس ڈسپلنری ریسرچ کے لئے  اسکیم  ، ہندستان کی ترقی پذیر معیشت  (ایس ٹی آر آئی ڈی ) تعلیمی اور تحقیقی  تعاون کو  بڑھاوا دینے کے لئے  اسکیمیں، چھوٹی اور اہم ریسرچ  پروجیکٹس  (این آر پی) سینٹر آف ایکسی لینس ، ریسرچ پارک اور ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹرس (ٹی ڈی آئی) پرائم منسٹر  ریسرچ فیلو شپ کا قیام ہندستان میں مطالعہ ، ریسرچ  ورک شاپ ، سمینار اور کانفرنسیس  فیلو شپ وغیرہ شامل ہیں۔

اے آئی سی ٹی ای اپنے  اسکیموں کے تحت  ریسرچ میں لگے ہوئے اساتذہ کو مالی تعاون  فراہم کرتا ہے، جیسا کہ  فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (آف ڈی پی) سیمیناروں کا انعقاد کے لئے گرانٹ  اور بین الاقوامی  سیمناروں اور کانفرنسیس میں حصہ لینے کے لئے ٹریول گرانٹ  اے آئی سی ٹی ای کی  اہم اسکیمیں ہیں۔

اس بات کی جانکاری انسانی وسائل کے فروغ   کے مرکزی وزیر جناب  رمیش پوکھریال نشنک نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5562


(Release ID: 1656000) Visitor Counter : 141