مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

’’برِکس ممالک بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) فورم سے متعلق‘‘ ٹیلی کام؍آئی سی ٹی سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھیں گے:سنجے دھوترے


برِکس مواصلاتی وزراء کی چھٹی میٹنگ آج ورچوول طریقے پر ہوئی

اہم شعبوں میں برِکس ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے وسیع اتفاق رائے قائم ہوا؛ ان شعبوں میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں آئی سی ٹی کا رول ، آئی سی ٹی کے استعمال میں اعتماد اور سیکورٹی  کا ماحول تیار کرنا، بچوں کا آن لائن تحفظ، دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو رسائی اور کنکٹی ویٹی سہولت دستیاب کرانا شامل ہیں

Posted On: 17 SEP 2020 8:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے مواصولات ، الیکٹرونکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور تعلیم کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے نے 17 ستمبر 2020ء کو ورچوول طریقے پر منعقدہ برکس ممالک کے وزرائے مواصلات کی چھٹی میٹنگ کے دوران بھارت کی طرف سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کی میزبانی روس کی ڈیجیٹل ترقی ، مواصلات اور ماس میڈیا کے نائب وزیر جناب میکسِم پارشن نے کی۔فیڈیریٹیو  ریپبلک آف برازیل کے وزیر مواصلات جناب فیبیو سلسٹینو میسکوئیٹا ڈی فاریا ، عوامی جمہوریہ چین  کی صنعت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے وزیر جناب شیاؤ یاکنگ اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کے مواصلات ، ٹیلی مواصلات اور ڈاک خدمات کی وزیر محترمہ اسٹیلا ٹیمبیسادابینی –ابراہمس نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

میٹنگ کے دوران اہم شعبوں میں برِکس ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے وسیع اتفاق رائے قائم ہوا۔ ان شعبوں میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں آئی سی ٹی کا رول،آئی سی ٹی کے استعمال میں اعتماد اور سیکورٹی  کا ماحول تیار کرنا، بچوں کا آن لائن تحفظ،دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور معذور افراد کے گروپوں کو رسائی اور کنکٹی ویٹی سہولت دستیاب کرانا اورپائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں ڈیجیٹل معیشت کا رول  شامل ہیں۔

جناب سنجے دھوترے نے فیلڈ فورس اور کووڈ-19جانبازوں کے طورپر کام کرنے والے ٹیلی کام نیٹ ورکس کے منیجروں کی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے کووڈ کے بندوبست کے لئے بھارتی حکومت کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن میں آروگیہ سیتو ایپ، کووڈ کورنٹائن الرٹ سسٹم(سی کیو اے ایس)، کووڈ ساؤدھان ، اپنے گھر لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کو نقل و حمل کی سہولت بہم پہچانے کے لئے آئی سی ٹی سولیوشنز ، گھر سے کام اور گھر سے ہی سیکھنے کی سہولت بہم پہنچانے کےلیے سستے ویڈیو کانفرنسنگ سولیوشنز کا اندرون ملک فروغ شامل ہیں۔

جناب سنجے دھوترے نے بھارت کو ڈیجیٹل اعتبار سے شمولیت پر مبنی بااختیار سماج کی شکل میں تبدیل کرنے کے لئے، جس میں ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی  ملک کے ہر شہری کو دستیاب ہو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کئے گئے ایک اہم پروگرام ‘‘ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ٹیلی مواصلات  اور آئی سی ٹی کی  ترقی کو تقویت دینے کےلئے حکومت ہند کے ذریعے اٹھائے گئے متعدد اقدامات سے برِکس ممالک کو واقف کرایا ۔ انہوں نے پی پی پی کے  اختراعاتی ماڈل ، شمال مشرق کے پہاڑی  علاقوں  اورانڈمان و نکو بار جزائر کے دور دراز واقع جزائر کو جوڑنے  کے لئے دیگر پروجیکٹوں کے توسط سے مقامی عوام کو شامل کرکے250,000 گرام پنچایتوں کو کنکٹ کرنے کے مقصد سے بنائے گئے ‘‘بھارت نیٹ’’پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے پرسنل ڈیٹا کے تحفظ کے لئے حکومت ہند کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا بھی ذکر  کیا۔

برِکس کے وزرائے مواصلات کی میٹنگ سالانہ ہوتی ہے، جس کی صدارت اس کے رکن ممالک یعنی برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ باری باری سے کرتے ہیں۔بھارت 2021ء میں اپنی میزبانی میں ہونے والی برکس وزرائے مواصلات کی اگلی میٹنگ کی صدارت کرے گا۔

 

************

م ن۔م م ۔ن ع

(18.09.2020)

(U: 5592)



(Release ID: 1656065) Visitor Counter : 179