نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
گوا کو الاٹ کئے گئے 36 ویں قومی کھیل کود کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے ملتوی کئے گئے
Posted On:
17 SEP 2020 4:33PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،17 ستمبر / گوا کو الاٹ کئے گئے 36 ویں قومی کھیل کود ، جو 20 اکتوبر ، 2020 ء سے 4 نومبر ، 2020 ء تک منعقد کئے جانے تھے ، کووڈ – 19 وباء کے پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔
36 ویں قومی کھیل کود کے انعقاد کے لئے کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل / فروغ کی خاطر گوا کو 97.80 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔
پہلے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا انعقاد 22 فروری سے یکم مارچ ، 2020 ء کے دوران اڈیشہ میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا ، جس میں 158 یونیورسٹیوں کے 3182 کھلاڑیوں نے 17 کھیلوں میں شرکت کی ۔
کھلاڑیوں اور ٹیموں کو قومی کھیل کود کے بارے میں ریاستی حکومتوں ، متعلقہ قومی اسپورٹس فیڈریشنوں ، اسپورٹس پروموشن بورڈوں وغیرہ کے ذریعہ پوری جانکاری دی جاتی ہے ۔ قومی کھیل کودکی تاریخیں طے ہونے کے بعد انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور قومی کھیل کود کا انعقاد کرنے والی کمیٹی پورے ملک میں قومی کھیل کود کو فروغ دینے کی خاطر اخبارات ، الیکٹرانک میڈیا ، سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہے ۔
یہ معلومات آج نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب کرن ریجیجو نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5547
(Release ID: 1655989)
Visitor Counter : 176