خلا ء کا محکمہ

زمین کے مشاہدے کے لئے 32 سینسر مدار میں موجود ہیں ، جو خلاء پر مبنی معلومات فراہم کررہے ہیں  

Posted On: 17 SEP 2020 5:10PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،17 ستمبر / شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  کہا کہ سردست مدار میں زمینی مشاہدے کے لئے 32 سینسر موجود ہیں ، جو خلاء پر مبنی معلومات فراہم کر رہے ہیں ۔ زمینی مشاہدے کے لئے 5 سیٹلائٹ اور مواصلاتی  پے لوڈ کے 5 سیٹلائٹ جنوری ، 2018 ء سے کام کر رہے ہیں ۔  جنوری ، 2020 ء سے اب تک تمام آفاتی واقعات جیسے ، سیلاب ، سمندری طوفان  اور جنگلوں میں آگ لگنے سے متعلق  معلومات فراہم کی ہے ۔

          اپریل ، 2020 ء سے  استعمال کرنے والوں کو تقریباً 251000 ویلیو ایڈیڈ ڈاٹا فراہم کئے گئے ہیں  ۔ ان ویلیو ایڈیڈ اعداد و شمار میں جیو فزیکل اور ریموٹ سینسنگ ڈاٹا اور  مختلف استعمال کے اعداد و شمار جیسے ، موسمیاتی  ، سمندری اور زمینی  ریموٹ سینسنگ  سیٹلائٹ کے اعداد و شمار شامل ہیں ۔ اسرو کے ذریعے  چھوڑے گئے  تمام سیٹلائٹ  اب کام نہیں کر رہے ہیں  ( جن کی  مدت  ختم ہو چکی ہے ) اور اب مدار میں 47 سیٹلائٹ  کام کر رہے ہیں  ، جن میں 26 ایل ای او / کم اونچائی والے مدار میں اور  21  جیو سنکرونس ایکویٹوریل  اوربٹ میں موجود ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  5538


(Release ID: 1655980) Visitor Counter : 108