خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2020 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17 ستمبر، حکومت نے عوام کو جن میں خواتین بھی شامل ہیں یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ کام کرتے وقت کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گھر سے کام کرنے، آن لائن پڑھائی، ٹیلی میڈیسن مشورے وغیرہ جیسے اقدامات ہمت افزائی کی گئی ہے۔ آنگن واڑی کارکن ، اے این ایم ایس اور آشاز کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران ضروری خدمات کی انجام دہی میں مصروف رہے ہیں۔
یکم اکتوبر 2018 سے حکومت نے آنگن واڑی کارکنوں (اے ڈبلیو ڈبلیو ایس)کے اعزازی مشاہرے کو 3000 روپئے ماہانہ سے بڑھا 4500 روپئے ماہانہ کردیا ہے۔ اے ڈبلیو ڈبلیو ایس کے لیے 2250 روپئے سے بڑھا کر 3500 روپئے ماہانہ کردیا گیاہے۔ آنگن واڑی ہیلپروں (اے ڈبلیو ایچ ایس) کا مشاہرہ 1500 روپئے سے بڑھا کر 2250 روپئے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اے ڈبلیو ایچ ایس کو کارکردگی سے متعلق 250 روپئے ماہانہ کی انسینٹیو کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔مزید برآں اے ڈبلیو ڈبلیو ایس کو پوشن ابھیان کے تحت آئی سی ڈی ایس – سی اے ایس کے استعمال کے لیے کارکردگی سے منسلک 500 روپئے ماہانہ انسینٹیو کی اجازت دی گئی ہے۔
بھارت سرکار کی طرف سے ادا کیے جانے والے اعزازی مشاہرے کے علاوہ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی اپنے وسائل سے ان کارکنوں کو مالی انسینٹیو دے رہے ہیں۔
آشاؤوں کے لیے قومی سطح پر منظوری کیے جانے والے انسینٹیو پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے اور جن کاموں کے لیے آشاؤوں کو انسینٹیو دیئے جاتے ہیں ان میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی ہے۔ آشاؤوں کے دیئے جانے والے یہ انسینٹیو ان ا خراجات کے علاوہ ہیں جو ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کرتے ہیں۔ مالی سال 2018-19 میں مرکزی کابینہ نے این ایچ ایم کے تحت آشاؤوں کو دیئے جانے والے انسینٹیو کی رقم 1000 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر 2000 روپئے ماہانہ کردی تھی۔ کووڈ-19 وبائی بیماری سے متعلق کام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے پر 1000 روپئے ماہانہ کا فاضل انسینٹیو بھی دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ا ٓشاؤوں کے لیے ماسک اور سینیٹائزر جیسے حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ حال ہی میں شروع کیے گئے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت تمام صحت کارکنوں کے لیے بیمہ اسکیم شروع کی گئی ہے جن میں آشائیں بھی شامل ہیں۔ اس بیمہ اسکیم کے تحت وبائی بیماری کووڈ-19 کی وجہ سے یا کووڈ-19 سے متعلق کام کی انجام دہی میں حادثے سے دوچار ہوکر ہلاک ہونے کی صورت میں 50 لاکھ روپئے فراہم کیے جاتے ہیں۔
خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب یہ اطلاع فراہم کی۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:5550
(ریلیز آئی ڈی: 1655967)
وزیٹر کاؤنٹر : 131