اسٹیل کی وزارت

مشرقی ہندوستان میں اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ

Posted On: 16 SEP 2020 1:07PM by PIB Delhi

 

 

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسٹیل کی وزارت نے اڈیشہ، جھارکھنڈ ، چھتیس گڑھ اور آندھراپردیش میں اسٹیل کے مربوط مراکز قائم کرنے کیلئے ‘‘پوروودیا’’ مہم کا آغاز کیا۔پوروودیا مہم کا مقصد اسٹیل کی پیداوار میں اضافے کیلئے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ اسٹیل پلانٹس قائم کرکے ملک کے مشرقی خطے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اس کا مقصد اسٹیل کے مربوط پلانٹس کے نزدیک اسٹیل کلسٹروں کی ترقی اور مانگ کے مراکز لاجسٹکٹس کی منتقلی اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5519



(Release ID: 1655851) Visitor Counter : 76