وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے نے جموں وکشمیر میں تلاشی مہم شروع کی
Posted On:
17 SEP 2020 1:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،17ستمبر : انکم ٹیکس محکمے نے ایک مشہورہوٹل کے خلاف تلاشی مہم شروع کی ہے جس کے کئی ہوٹل سری نگر، گل مرگ ، سون مرگ اور پہل گام میں ہیں اورایک ہوٹل لیہہ میں زیرتعمیرہے ۔
تلاشی مہم کے دوران گذشتہ 6مالی سالوں کے دوران غیرمنقولہ جائیدادوں ، ہوٹلوں اوررہائش گاہوں کی تعمیر میں 25کروڑروپے کی غیروضاحتی سرمایہ کاری کے کاغذات اورثبوت ضبط کئے گئے ہیں ، حالانکہ انھوں نے مالی سال 15-2014سے کوئی ٹیکس ادانہیں کیاہے ۔ یہ تمام سرمایہ کاری نقد میں کی گئی ہے ، جس کے آمدنی کے ذرائع نامعلوم ہیں ۔
تلاشی مہم کے دوران گذشتہ دوسالوں میں بغیرکسی ذرائع والے فرد سے تقریبا25کروڑروپے کے قرض کی رسید ضبط کی گئی ہے ۔یہ تمام قرض پہلی نظرمیں حقیقی نہیں ہیں کیونکہ اسے ان افراد کے ذریعہ پیش کیاگیاہے جن کا کردارمشکوک ہے ۔
تلاشی مہم کے دوران یہ بھی پتہ چلاکہ مشخص الیہ کے بچے امریکہ میں پڑھ رہے ہیں اوران کے اوپرسالانہ تقریبا 25لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ پہلی نظرمیں ایسا محسوس ہوتاہے کہ امریکہ میں تعلیم کے نام پر جوپیسے خرچ کئے جارہے ہیں ان کی کوئی تفصیل موجود نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ مشخص الیہ اپنی ماں کے ساتھ ایک ٹرسٹ کے طورپر بی ایڈ کالج بھی چلارہاہے ۔ یہ ٹرسٹ رجسٹرشدہ نہیں ہے اور اس ٹرسٹ نے قابل ٹیکس آمدنی کے لئے کوئی ریٹرن نہیں بھراہے ۔ مشخص الیہ نے یہ بھی قبول کیا ہے کہ اس نے اپنے رہائشی مکان کی مرمت پر 40لاکھ روپے خرچ کئے ہیں ۔
تفتیش کے دوران ایک بینک لاکر کابھی پتہ چلاہے ، جس پرروک لگادی گئی ہے ۔
محکمہ انکم ٹیکس نے ایک الگ معاملے میں سری نگرکے ایک مشہور جوہری کے خلاف بھی تلاشی مہم شروع کی ہے ۔ تلاشی مہم کے دوران پتہ چلاہے کہ اس نے جواہرات کی اپنی تجارت سے متعلق کھاتے تیارنہیں کئے ہیں ، حالانکہ ابتدائی برسوں میں اس کی کل آمدنی دوکروڑسے 10کروڑروپے تک رہی ہے ۔
تلاشی مہم میں اس بات کا انکشاف ہواہے کہ مشخص الیہ کے ذریعہ ایک غیراعلانیہ بینک کھاتہ چلایاجارہاتھا جس میں کروڑوں روپے جمع ہیں ،جس کا ٹیکس بھی ادانہیں کیاجارہاتھا۔ اس نے مالی سال 16-2015میں سری نگرمیں 1.90کروڑروپے کی غیرمنقولہ جائیداد فروخت کی تھی اور اس کا ٹیکس بھی ادانہیں کیاتھا۔
تلاشی مہم کے دوران کچھ ایسی دستاویز ہاتھ لگی ہیں جس سے پتہ چلتاہے کہ مالی سال 20-2019میں ایک دوکان کو پٹے پردیتے وقت مشخص الیہ نے 16لاکھ روپے نقد بطور‘پگڑی ’حاصل کئے تھے ۔اس قسم کا لین دین انکم ٹیکس قانون ، 1961کے سیکشن 269ایس ایس کے التزامات کی خلاف ورزی ہے ۔ 16لاکھ روپے حاصل کرنے کی بات مشخص الیہ کے ساتھ ساتھ پٹہ دار کے ذریعہ بھی قبول کی گئی ہے۔16لاکھ روپے کی پگڑی کی ادائیگی بھی پٹہ دارکی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے کی گئی ہے ۔
تلاشی مہم کے دوران یہ بھی پتہ چلاہے کہ مشخص الیہ کی بیوی کے ذریعہ مالی سال 20-2019میں دہلی میں ایک فلیٹ 33لاکھ روپے میں بیچاگیاتھا ۔تلاشی کے دوران یہ بھی دیکھا گیاکہ درج بالافروخت سے ہونے والے منافع پر کوئی ٹیکس ادانہیں کیاگیا۔ اس کے علاوہ 33لاکھ روپے میں سے 13لاکھ روپے نقد میں حاصل کئے گئے جوکہ انکم ٹیکس قانون ، 1961کے سیکشن 269ایس ایس کے التزامات کی خلاف ورزی ہے ۔ بادی النظرمیں خریدارکی سرمایہ کاری ذریعہ بھی نامعلوم ہے جس کی تفتیش چل رہی ہے ۔
تلاشی مہم سے یہ بھی پتہ چلاکہ مشخص الیہ کی بیٹی ملک سے باہرپڑھ رہی تھی اور اس پرہونے والا خرچ بھی بادی النظرمیں غیروضاحتی /نامعلوم ہے ۔
اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔
*************
( م ن۔ ق ت۔ ع آ)
(17.09.2020)
U-5532
(Release ID: 1655566)
Visitor Counter : 129