عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ملازمین کے تبادلے کے لئے پالیسی

Posted On: 16 SEP 2020 5:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16ستمبر  2020/ سرکاری ملازمین کے تبادلے /پوسٹنگ کے بارے میں محکمہ عملے اور تربیت (ڈ اوپی ٹی)کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات کی شرائط کے مطابق ، حکومت ہند کی تمام وزارتوں /محکموں کو اپنے ملازمین کے  تبادلے /پوسٹنگ کے لئے اپنے رہنما خطوط  رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ رہنما خطوط درج ذیل کے تحت  ہوں گے۔

کم سے کم مدت-

تبادلے کی سفارش کے لئے سبھی  سول سروسیز بورڈ کی طرح میکانزم رکھنا  اور متعلقہ وزارتوں /محکموں کو  تبادلے کی پالیسی کو سرکاری اختیار میں رکھنا  ضروری ہے۔

سرکاری ملازمین کے لئے  ایک  ہی ٹرانسفر پالیسی  مرتب کرنے کی  تجویز نہیں ہے، کیونکہ ملازمین کے  تبادلے /پوسٹنگ کے لئے ہدایات انفراددی وزارتوں/محکموں کی مخصوص ضرورتوں پر منحصر ہیں۔   مزید یہ کہ ریاستی سرکاری خدمات  ریاستی فہرست کے تحت ہیں اس کے لئے  ریاستی حکومتیں، قواعد اور پالیسیاں بنانے کے اہل ہیں۔ اس کے مطابق ، مرکزی  اور  ریاستی حکومتوں  کے ملازمین کے لئے  تبادلے کی  پالیسی کےلئے  کوئی کمیشن تشکیل دینے کی تجویز نہیں ہے۔  

 یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، پنشن ، عوامی شکایات ،ایٹمی توانائی اور خلا   کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5496

 



(Release ID: 1655464) Visitor Counter : 94