امور داخلہ کی وزارت
انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت درج معاملات
Posted On:
16 SEP 2020 3:28PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،16 ستمبر / / امورِ داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ امن و قانون اور پولیس ، ہندوستانی آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق ریاستی دائرۂ اختیار کے معاملات ہیں ۔ البتہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو ( این سی آر بی ) ایک مرکزی ایجنسی ہے ، جو ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے رپورٹ کردہ جرائم کے اعداد و شمار مرتب کرتی ہے اور "بھارت میں جرائم " نامی اپنے سالانہ اشاعت میں اسے شائع کرتی ہے ۔ جدید ترین شائع کی گئی رپورٹ سال 2018 ء کی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سال ، 2016 ء ، 2017 ء اور 2018 ء میں انسدادِ دہشت گردی قانون یعنی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ، 1967 ( یو اے پی اے ) کے تحت بالترتیب کل 922 ، 901 اور 1182 معاملات درج کئے گئے اور کل 999 ، 1554 اور 1421 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
این سی آر بی سے موصولہ معلومات کے مطابق کل 232 ، 272 اور 317 معاملات ہیں ، جن میں سکیورٹی ایجنسیوں نے انسدادِ دہشت گردی قانون یعنی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ، 1967 ( یو اے پی اے ) کے تحت ملک میں سال 2016 ء ، 2017 ء اور 2018 ء میں معاملات درج کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، سال 2017 ء اور 2018 ء میں ایک سے دو سال میں داخل کردہ فرد جرم کی تعداد 92 اور 52 ہے ، جب کہ دو سال کے بعد داخل کردہ فرد جرم کی تعداد بالترتیب 31 اور 10 ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (16-09-2020)
U. No. 5482
(Release ID: 1655419)
Visitor Counter : 168